پشاور: نو سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کا پراسرار قتل
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
پشاور کے علاقے لنڈی ارباب میں تین دن سے لاپتہ نو سالہ بچی مریم کی لاش پڑوسی الطاف کے گھر سے برآمد ہوئی ۔ پولیس کے مطابق ملزم نے بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد اینٹوں اور چھری کے وار سے قتل کیا اور لاش کو صندوق میں چھپایا دیا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم الطاف مریم کے اہل خانہ کے ساتھ مل کر بچی کو تلاش کرنے کا ڈرامہ کرتا رہا اور خود کو معصوم ظاہر کرتا رہا۔ مقتولہ کے چچا کا کہنا ہے کہ الطاف نشے کا عادی تھا ہمسایہ ہونے کی وجہ سے اُسے کھانا بھی دیتے اور ضرورت پڑنے پر مالی مدد بھی کرتے تھے۔
کہانی میں نیا موڑ اس وقت آیا کہ جب پولیس ملزم کو جائے وقوع کا معائنہ کرانے کے لئے لائی تو واپسی پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ملزم پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔
بچوں کے ساتھ جنسی ذیادتی کے بعد قتل کے واقعات میں اضافہ نہ صرف قانون نافذ کرنے والوں بلکہ معاشرے کے لئے بھی لمحہ فکریہ ہے۔
Post Views: 2.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک
گوجرانوالہ؍ وزیر آباد؍ پیر محل (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) مبینہ پولیس مقابلوں میں تین ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں پل راجباہ بھروکی چیمہ کے قریب 45 سے زائد مقدمات میں مطلوب خطرناک ڈاکو عدنان عرف دانو بوڑا اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ پیرمحل میں کمالیہ روڈ پر گاؤں 664/5 گ ب کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئے۔ ملزم شعیب اور عامر قصبہ چھوٹو رام والی کے رہائشی اور ایک محنت کش کے قتل میں مطلوب تھے۔