کوئٹہ ،موٹرسائیکل ،رکشا ،بس میں تصادم ،5 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوئٹہ(نمائندہ جسارت) کوئٹہ میں آتش گیر مادے سے لدے موٹر سائیکل لوڈر رکشا اور لوکل بس میں تصادم کے نتیجے میں آ گ بھڑکھنے سے 5 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ مغبی بائی پاس پر کلی خزاں کے مقام پر پیش آیا ہے۔ جہاں سڑک کنارے کھڑی لوکل بس کو آتش گیر مادے سے لدے موٹر سائیکل لوڈر رکشا نے ٹکر مار دی۔حادثے کے باعث بس اور موٹر سائیکل لوڈر رکشا میں آگ بھڑک اٹھی۔آگ کے شعلوں کی زد میں آکر 5 افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ 7زخمی ہو گئے۔اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت ڈی این اے کے ذریعے کی جائے گی۔پولیس حکام کا کہنا ہے واقعہ لوڈر رکشا ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔ واقعے کے بعد بس اور لوڈر رکشا ڈرائیور فرار ہو گئے۔ جن کی تلاش جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان اور ترجمان صوبائی حکومت نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔دوسری جانب کوئٹہ میں موٹر سائیکل سوار افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔ملزمان فرار ہو گئے۔واقعہ بروری روڈ پر پیش آیا جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کردیا۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اسپتال منتقل کردی۔ جہاں مقتول کی شناخت محمد بلال کے نام سے ہوئی ہے جو میڈیسن سپلائی کا کام کرتا تھا۔ڈاکٹروں نے ضروری کارروائی کے بعد میت لواحقین کے حوالے کردی۔پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں واقعے کو ٹارگٹ کلنگ قرار د یا ہے۔ نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی گئی ہے۔دریں اثنا میڈیسن ایسوسی ایشن نے محمد بلال کے قتل کے خلاف آج احتجاج کا اعلان کیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: موٹر سائیکل لوڈر رکشا ہو گئے
پڑھیں:
سیلاب کے باعث موٹر وے ایم 5 پر 13 مقامات سے متاثر، مزید 5 پوائنٹس متاثر ہونے کا خدشہ
ملتان (نیوز ڈیسک)سیلاب کے باعث موٹر وے ایم 5 پر اب تک 13 مقامات سے متاثر ہو چکی ہے۔
ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر وے ایم 5 پر مزید 4 سے 5 پوائنٹس متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
موٹر وے پولیس کے ترجمان کا بتانا ہے کہ موٹر وے ایم 5 سیلاب کی وجہ سے تا حال بند ہے، ملتان سے سکھر متبادل راستے سے سفر کیا جاسکتا ہے، شاہ شمس انٹرچینج سے قومی شاہراہ کی طرف ٹریفک جا سکتی ہے۔
ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ اوچ شریف کے راستے انٹرچینج سے دوبارہ موٹر وے ایم 5 پر سفر کیا جا سکتا ہے جبکہ سکھر سے ملتان ایم 5 اوچ شریف انٹر چینج قومی شاہراہ پر سفر کیا جا سکتا ہے۔
موٹر وے پولیس ترجمان کے مطابق شیر شاہ انٹرچینج سے دوبارہ موٹر وے ایم 5 کو جوائن کیا جا سکتا ہے، موٹروے پولیس سفر کرنے والوں کی رہنمائی کے لیے موقع پر موجود ہے۔
Post Views: 1