کراچی: ٹارگٹ کلنگ اور بھتا خوری میں ملوث ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی کے علاقے رسالہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ اور بھتا خوری میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم ساتھیوں کے ہمراہ سیاسی جماعت کے کارکنوں اور لیاری گینگ وار کے کارندوں کے قتل میں ملوث ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم ساتھیوں کے ہمراہ سیکیورٹی فورس کے جوان کے اغوا اور قتل میں بھی ملوث ہے۔
ملزم سہیل حسین عرف اسٹیل باڈی نے موسی ٰ کالونی میں ٹارگٹ کلنگ اور منشیات فروشی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم 2014ء میں ایران کے راستے ترکیہ فرار ہوا اور 2019ء میں وطن پہنچا تھا۔
گرفتار ملزم محمد رزاق سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ٹارگٹ کلنگ اور میں ملوث
پڑھیں:
ن لیگی رکن اسمبلی نعیم اعجاز کے گھر چھاپہ، تین ملازمین گرفتار، سینئر صحافی نجم ولی کا دعویٰ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی نجم ولی خان نے دعویٰ کیاہے کہ سی سی ڈی نے ن لیگی رکن پنجاب اسمبلی نعیم اعجاز کے گھر پر چھاپہ مارتے ہوئے 3 ملازمین کو گرفتار کر لیاہے ۔
سینئر صحافی نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ رکن پنجاب اسمبلی کے گھر کے علاوہ نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں رہائش پذیر دیگر 16 افراد کو بھی گرفتار کیا گیاہے جو کہ چوری اور ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث تھے ۔
سی سی ڈی کا نون لیگی رکن پنجاب اسمبلی نعیم اعجاز کی رہائشگاہ پر چھاپہ۔ تین ملازمین گرفتار۔ مجموعی طور پر نجی ہاوسنگ سوسائٹی سے سولہ گرفتار۔ چوری، ڈکیتی مقدمات میں ملوث تھے۔
— Najam Wali Khan (@najamwalikhan) August 9, 2025
سکولوں میں چھٹیوں میں اضافہ گرمی بڑھنے کے باعث کیا گیا : رانا سکندر حیات
یاد رہے کہ سی سی ڈی کے اہلکاروں پر مبینہ رشوت طلب کرنے کے الزامات اور معمولی جرائم میں ملوث افراد کو پیسے نہ ملنے پر انکاونٹرز میں مبینہ طور پر پار کیا جارہاہے ۔
حال ہی میں ایک خاتون نے سی سی ڈی اہلکاروں پر 10 لاکھ روپے رشوت مانگنے کا الزام عائد کیا اور بتایا کہ ہم سے جتنے پیسے ہوئے ہم نے دیئے لیکن اس کے باوجود بھی بیٹے کو انکاونٹر میں قتل کر دیا گیا .
مزید :