Express News:
2025-08-11@02:41:55 GMT

کراچی: کروڑ پتی ماسی کی ایک اور گاڑی مل گئی

اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT

کراچی:

کراچی کے علاقے کلفٹن میں انویسٹیگیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہناز ماسی کی ایک اور گاڑی برآمد کرلی۔ 

پولیس کے مطابق برآمد گاڑی 25 سے 30 لاکھ روپے میں خریدی گئی تھی جو گرفتار ملزمہ کے بیٹے کی نشاندہی پر برآمد کی گئی۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ شہناز ماسی کے خلاف جاری تحقیقات کے دوران اب تک مجموعی طور پر 3 قیمتی گاڑیاں برآمد ہو چکی ہیں۔

شہناز ماسی کو چند روز قبل ڈیفنس میں واقع ایک گھر سے گرفتار کیا گیا تھا، جہاں وہ بطور گھریلو ملازمہ 14 سال سے کام کر رہی تھی۔ 

پولیس کے مطابق اس عرصے میں اس نے مبینہ طور پر 5 کروڑ روپے مالیت کی چوری کی، جس سے اس نے گاڑیاں، جائیدادیں اور دیگر قیمتی اشیاء خریدیں، ملزمہ کے بیٹے سے مزید جائیدادوں کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں
 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ درج

فوٹو: اسکرین گریب

کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پر ٹریفک حادثے میں بہن اور بھائی کے جاں بحق ہونے کے واقعے کا مقدمہ تھانہ یوسف پلازا میں درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں قتل خطہ کی دفعہ شامل کی گئی ہے۔ ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔

مدعی مقدمہ کے مطابق حادثے میں بھتیجی اور بھتیجا جاں بحق جبکہ بھائی زخمی ہوا۔

دوسری جانب ٹریفک حادثے کے بعد ڈمپرز جلانے کے معاملے پر پولیس اور ڈمپرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔

آل پاکستان ڈمپر ایسوسی ایشن نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا جس کے بعد مین سپر ہائی وے کی سڑک ٹریفک کے لیے کھول دی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی ایئرپورٹ پر 8 کروڑ 40 لاکھ روپے مالیت کی ایمفیٹامین اسمگلنگ کی کوشش ناکام
  • مظفر آباد: باراتیوں کی گاڑی کھائی میں گر گئی، 5 افراد جاں بحق
  • کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ درج
  • کراچی؛ شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
  • کراچی میں فائرنگ سے وکیل جاں بحق
  • تھانا شادمان اور جناح ہاؤس کے قریب پولیس گاڑیاں جلانے کا ٹرائل مکمل، ملزمان کو عدالت کے باہر جانے سے روک دیا
  • ن لیگی ایم پی اے چوہدری نعیم اعجاز کے گھر سی سی ڈی کا چھاپہ، 5 کروڑ روپے لے جانے کا الزام
  • لاہور: گاڑی کی تلاشی پر خاتون نے لیڈی پولیس اہلکار کا سر پھاڑ دیا
  • میجر طفیل محمد شہید نے 8 اگست کو اپنے قیمتی خون سے بہادری و جرأت کی تاریخ رقم کی ، محسن نقوی
  • پیرا کی گاڑی کی ٹکر سے دو بھائی شدید زخمی، اہلکار فرار