اے این ایف کی کارروائیاں، 111 کلو ہیروئن، 81 کلو افیون اور 60 کلو چرس برآمد
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
اینٹی نارکوٹیکس فورس نے کوئٹہ اور پنجگور اضلاع میں منشیات کی سمگلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 111 کلو ہیروئن، 81 کلو افیون اور 60 کلو چرس برآمد کرلیں۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق انسداد منشیات فورس نے کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزارگنجی کےقریب اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی 111 کلو ہیروئن اور 81 کلو افیون برآمد کی۔
بلوچستان کے ضلع حب کے قریب اینٹی نارکوٹیکس فورس نے کارروائی کے دوران ایک گاڑی سے 12 کلو چرس برآمد کر کے خاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ضلع پنجگور کے نواحی علاقے بونستان کے قریب سے 60 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔
منشیات کی بھاری مقدار اسمگلنگ کی غرض سے چھپائی گئی تھی۔
دونوں کارروائیوں میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی، مزید تحقیقات جاری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کلو چرس برآمد
پڑھیں:
شہدائے کربلا کا چہلم، ملک بھر میں مجالس عزا برپا
نواسہ رسول امام حسین اور ان کے جاں نثار ساتھیوں کا چہلم، ملک بھر میں مجالس عزا برپا کی جائیں گی۔
اس موقع پر شبیہ علم و تابوت اور ذوالجناح کے جلوس برآمد کیے جائیں گے، عزادار نوحہ خوانی اور سلام پیش کریں گے۔
اسلام آباد اور پشاور میں چہلم کے جلوس برآمد، عزاداروں نے شہدائے کربلا کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
ایران میں بھی اربعین کے جلوس برآمد، ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی، اربعین کے جلوس میں شرکت کے لیے نجف سے کربلا روانہ ہوگئے۔