چیچہ وطنی،شاہکوٹ پولیس نے منشیات فروش سے1200گرام چرس برآمد کرلی،ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) شاہکوٹ پولیس نے منشیات فروش سے1200گرام چرس برآمد کرلی،پولیس کے مطابق 95،بارہ ایل کا رہائشی ملزم پرویز عرف بھٹو 96،بارہ ایل کے بس سٹاپ پر موجود تھا کہ پولیس نے اچانک چھاپہ مار کر اسے پکڑا تو تلاشی لینے پر اسکی جیب سے1200گرام چرس اور کچھ رقم برآمد ہوئی جس پر ملزم کو گرفتار کرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔\378.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
26 نومبراحتجاج پر درج مقدمے میں گرفتار ملزم 2 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے 26 نومبراحتجاج پر پاپو ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں گرفتار ملزم کو 2 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس نے اشتہاری ملزم ریحان نثار کو گرفتار کرکے جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس کی عدالت میں پیش کیا، عدالت نے ملزم کو 2 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس کیجانب سے ملزم کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی، بشریٰ بی بی، علی امین گنڈا پور بھی متعلقہ مقدمہ میں نامزد ملزم ہیں، تھانہ ترنول میں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج ہے۔