کراچی پولیس رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان کے بیٹے کو کیوں تلاش کر رہی ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
گوادر سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان کے 14 سالہ بیٹے کی گمشدگی کا معاملہ سنگین ہوگیا ہے، پولیس حکام کے مطابق کراچی کے ایک مدرسہ میں زیر تعلیم عبدالباسط کا گزشتہ پیر سے گھر والوں سے رابطہ نہیں ہوا ہے، تاہم ان کی تلاش جاری ہے۔
جماعت اسلامی سے وابستہ سربراہ حق دو تحریک بلوچستان کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان کے بیٹے کی گمشدگی کی اطلاع پر ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے مولانا ہدایت الرحمان سے رابطہ کرکے یقین دہانی کرائی ہے کہ بچے کی تلاش کا عمل جاری ہے۔
پولیس حکام کے مطابق عبدالباسط 2 سال سے سعود آباد میں واقع مدرسہ میں زیر تعلیم تھا، جہاں سے وہ گزشتہ پیر سے عصر کے وقت سے لاپتا ہوگیا ہے، اس ضمن میں علاقے میں دستیاب سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جارہی ہے۔
ڈی آئی جی ایسٹ فرخ لنجار کے مطابق بچے کی گمشدگی پر کورنگی پولیس کام کررہی ہے، بچہ مدرسے میں بڑھتا ہے، بچہ خود گیا یہ کچھ اور ہے، جانچ کررہےہیں، اطراف کے علاقے سے سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی حاصل کی جارہی ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے رابطہ کیا ہے اور مولانا ہدایت الرحمان کے بیٹے کی بازیابی کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا، وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی پولیس اور متعلقہ اداروں کو کارروائی کی ہدایت جاری کردی ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی ہدایت الرحمن کے اہل خانہ نے پولیس کو بتایا ہے کہ مولانا ہدایت الرحمان کا بیٹا کراچی میں اپنے ماموں کے گھر جانے کا کہہ کر صبح مدرسے سے روانہ ہوا تھا اور جب سے لاپتا ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مولانا ہدایت الرحمان کو یقین دلایا کہ حکومت بلوچستان اس افسوسناک واقعے پر مکمل تعاون فراہم کرے گی اور تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے تاکہ جلد از جلد ان کے بیٹے کی بازیابی ممکن بنائی جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلوچستان پولیس کراچی مولانا ہدایت الرحمٰن.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلوچستان پولیس کراچی مولانا ہدایت الرحم ن مولانا ہدایت الرحمان کے وزیر اعلی کے مطابق کے بیٹے بیٹے کی
پڑھیں:
بلوچیستان : فیلڈ مارشل کی ہدایت پر منشیات کیخلاف مہم شروع ‘ پوست کی فصلیں تلف
کوئٹہ(آئی این پی )بلوچستان میں اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف ) اور مقامی اداروں نے پوست کی کاشت اور منشیات کے اڈوں کے خاتمے کے لئے بڑ ے پیمانے پر مہم کا آغاز کر دیا۔یہ مہم فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور حکومت بلوچستان کی براہِ راست ہدایات کے تحت شروع کی گئی، اس مہم کا مقصد بلوچستان کو منشیات سے پاک کرنا اور اس ناسور کا مستقل طور پر خاتمہ کرنا ہے۔اس مہم میں منظم کارروائیوں کے دوران کئی علاقوں میں پوست کی فصلوں کو تلف کیا گیا ہے، منشیات کی پیداوار اور ترسیل میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف بھی کارروائیاں کی گئی ہیں۔منشیات کے نیٹ ورکس اور دہشتگردوں کے گٹھ جوڑ کو مکمل ناکام کرنے کیلئے متبادل روزگار کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے، روز گار کے متبادل ذرائع فراہم کر کے مقامی لوگوں کو دوبارہ منشیات کی کاشت سے روکا جائے گا۔منشیات، جرائم اور دہشت گردی کے گٹھ جوڑ کو توڑنے کے لئے موثر اور پائیدار حکمت عملی اپنانا وقت کی ضرورت ہے، یہ گٹھ جوڑ ہی اس تمام نیٹ ورک کو طاقت فراہم کرتا ہے، منشیات کے خلاف جنگ ایک قومی ذمہ داری ہے، اس جنگ میں حکومت، سکیورٹی اداروں اور معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ضروری ہے۔