data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 کراچی: بلوچستان کے رکنِ صوبائی اسمبلی مفتی ہدایت الرحمان کا کمسن بیٹا عبدالباسط کراچی سے لاپتہ ہوگیا۔

اہل خانہ کے مطابق عبدالباسط ملیر کے علاقے سعود آباد میں واقع جامعہ مجید انفیہ نامی مدرسے میں زیر تعلیم تھا اور وہیں قیام پذیر بھی تھا۔

میڈیا کے مطابق اہل خانہ کا کہنا ہے کہ عبدالباسط آج شام پانچ بجے مدرسے سے اپنے ماموں کے گھر منگھوپیر جانے کے لیے نکلا تھا تاہم وہ تاحال واپس نہیں پہنچا۔

رشتے داروں کے مطابق انہیں شک ہے کہ بچہ ممکنہ طور پر راستہ بھٹک گیا ہے، اسی لیے ابتدائی طور پر اپنی مدد آپ کے تحت تلاش جاری ہے اور فی الحال پولیس میں باقاعدہ گمشدگی کی رپورٹ درج نہیں کرائی گئی۔

ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ لڑکے کی گمشدگی کی رپورٹ ابھی درج نہیں کی گئی، تاہم پولیس اہلکار اہل خانہ کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں اور ہر ممکن تعاون کیا جا رہا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچے کی تلاش کے لیے قریبی علاقوں میں معلومات جمع کی جا رہی ہیں اور جلد بازیابی کی کوشش کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب گودار سے منتخب ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان کے بیٹے کی کراچی میں گمشدگی پر وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے نوٹس لے کر رکن اسمبلی سے رابطہ کیا اور تفصیل پوچھ کر اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس کے بعد سرفراز بگٹی نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے رابطہ کیا اور مولانا ہدایت الرحمان کے بیٹے کی گمشدگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بازیابی کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سیاسی جماعتیں مالی گوشوارے 29 اگست تک جمع کرائیں، الیکشن کمشن کی ہدایت    

اسلام آباد(آئی این پی )الیکشن کمشن  آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کو   29اگست 2025تک  اپنے مالی گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے ۔  الیکشن کمشن  کے اعلامیے کے مطابق اراکین   پارلیمنٹ  کو  مالی گوشوار وں یک تفصیلات جمع کرانے کیلئے یاددہانی نوٹس جاری کردیا گیا ۔ سیاسی جماعتیں مالی سال25-2024 ء کے گوشوارے 29 اگست تک جمع کرائیں۔ گوشوارے فارم ڈی پر چارٹرڈ اکانٹنٹ کی آڈٹ رپورٹ کے ساتھ جمع ہوں۔الیکشن کمشن کے مطابق پارٹی سربراہ کی جانب سے ممنوعہ فنڈنگ وصول نہ کرنے کی تصدیق کرانا ہوگی، فارم میں آمدنی، اخراجات، فنڈنگ ذرائع، اثاثے اور واجبات کی تفصیل لازم ہے۔اعلامیے کے مطابق فارم میں اوور رائٹنگ قابل قبول نہیں، آئی سی اے پی ممبرکا درست سرٹیفکیٹ لازمی ہے۔ یکم جولائی 2024 ء تا 30 جون 2025 ء تک کی بینک اسٹیٹمنٹس ساتھ لگانا ضروری ہے، فارم صرف با اختیار پارٹی عہدیدار خود الیکشن کمشن میں جمع کرائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم نےگوادر میں پانی اور بجلی کے مسائل حل کرنےکی ہدایت کردی
  • سیاسی جماعتیں مالی گوشوارے 29 اگست تک جمع کرائیں، الیکشن کمشن کی ہدایت    
  • سیکیورٹی وجوہات پر بلوچستان میں موبائل ڈیٹا سروس ’31 اگست‘ تک بند
  • لاہور میں سیکیورٹی فورسز نے بھارتی ڈرون مار گرایا۔
  • جماعت اسلامی کا 21 سے 23 نومبر تک مینار پاکستان میں اجتماع کا اعلان
  • لاہور میں سیکیورٹی فورسز نے بھارتی ڈرون مار گرایا
  • پی سی بی کا قومی کرکٹر حیدر علی کو معطل کرنے کا فیصلہ
  • ناروے کے پہاڑوں میں گمشدہ امریکی صحافی 5 روز بعد زندہ بازیاب
  • کراچی، کورنگی چمڑا چورنگی پر فائرنگ، پولیس اہلکار زخمی، ملزمان فرار
  • اسرائیل نے بیت المقدس کے مفتی اعظم پر پابندی لگادی