پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے دریاؤں پر بننے والے رتلے اور کشن گنگا کے متنازع ہائیڈرو پاور پروجیکٹس کے خلاف ورلڈ بینک کی کارروائی رکوانے کی بھارتی درخواست کی مخالفت کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے ورلڈ بینک ثالث مائیکل لینو کو خط لکھ کر کہا ہےکہ بھارت سندھ طاس معاہدہ معطل کرچکا ہے، اس لیے رتلے اور کشن گنگا ہائیڈرو پاور پروجیکٹس پر بھارت کے خلاف ورلڈ بینک کی کارروائی روک دی جائے۔

بھارتی اخبار کے مطابق ورلڈ بینک کے نیوٹرل ایکسپرٹ مائیکل لینو نے اس پر پاکستان کا مؤقف لیا اور پاکستان نے بھارتی درخواست کی مخالفت کردی ہے۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ دونوں پروجیکٹس انڈس واٹر ٹریٹی کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور پانی کے کم از کم بہاؤ کی شق پوری نہیں کرتے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق بھارت کشن گنگا اوررتلے پن بجلی منصوبوں پرنیوٹرل ایکسپرٹ کی کاروائی رکوانا چاہتا ہے، بھارت کے ان متنازع منصوبوں پرعالمی بینک نے نیوٹرل ایکسپرٹ مقررکررکھا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدہ معطلی کا کہہ کر نیوٹرل ایکسپرٹ کی کارروائی روکنے کی کوشش کررہاہے، عالمی بینک خود کہہ چکا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ یک طرفہ معطل نہیں ہوسکتا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان متعلقہ فورمز پر اپنے دریاؤں کے پانی کا مکمل تحفظ اور دفاع کرے گا، پاکستان کے جہلم اورچناب پربھارتی پن بجلی منصوبوں کے ڈیزائن پراعتراضات ہیں۔

ذرائع نے کہا کہ رتلے اور کشن گنگا منصوبوں پرنیوٹرل ایکسپرٹ کی کاروائی نہیں رک سکتی۔

Post Views: 6.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ایشیا کپ سپرفور کا بڑا مقابلہ: پاکستان کیخلاف میچ میں اہم بھارتی بولرز کی ٹیم میں واپسی

ایشیا کپ سپر 4 راؤنڈ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج دبئی میں پھر نبرد آزما ہوں گی جب کہ پاکستان کے خلاف ہونے والے میچ میں اہم بھارتی بولر کی ٹیم میں واپسی ہوگی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پاکستان کے خلاف ہونے والے اہم میچ میں فاسٹ بولر جسپریت بمرا اور اسپنر ورون چکرورتھی کی فائنل الیون میں واپسی ہو گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جسپریت بمرا اور ورون چکرورتھی کو عمان کے خلاف میچ میں آرام دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: بھارتی غرور خاک میں ملانے کا موقع، پاکستان اور بھارت آج پھر آمنے سامنے ہوں گے

بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ ہرشیت رانا اور ارشدیپ سنگھ کو پلئینگ الیون سے ڈراپ کیا جائے گا۔

بھارت نے ایشیا کپ میں اب تک کھیلے جانے والے تینوں میچ جیتے جب کہ پاکستانی ٹیم دو میچز جیتی  اور بھارت کے خلاف میچ میں اسے شکست ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • ملک بھر میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کے دائرہ کار کو تیز رفتاری سے وسعت دی جا ئے گی ، سید مصطفیٰ کمال
  • وزیر صحت کی ورلڈ بینک وفد سے ملاقات، ملک بھر میں یونیورسل ہیلتھ کوریج کے فروغ پر اتفاق
  • فخر زمان کامتنازع آؤٹ، پاکستان نے آئی سی سی سے ٹی وی امپائر کی شکایت کردی
  • کوہستان میگا سکینڈل میں بڑی پیشرفت: مرکزی ملزم کی پلی بارگین کی درخواست
  • ایشیا کپ سپرفور کا بڑا مقابلہ: پاکستان کیخلاف میچ میں اہم بھارتی بولرز کی ٹیم میں واپسی
  • ایشیا کپ: پاک بھارت میچ سے قبل قومی ٹیم کی پریس کانفرنس منسوخ
  • ایشیا کپ: پاکستان کیخلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی انجرڈ
  • بھارتی فوج کی جگ ہنسائی، خاتون نے مقروض فوجی اہلکار کو کھری کھری سنادیں
  • ایف بی آر کا دولت کی نمائش کرنے والے نان فائلرز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
  • ایف بی آر کا سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ