قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے اسپورٹس بورڈ کی دعوت مسترد کردی، وجہ کیا بنی؟
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ نے پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کی جانب سے اسلام آباد میں دی گئی دعوتِ میں شرکت سے معذرت کرلی۔ ان نے مؤقف اختیار کیاکہ پی ایس بی کی جانب سے دیے گئے سفری اخراجات ناکافی ہیں۔
پاکستان اسپورٹس بورڈ نے عماد شکیل کو اسلام آباد آنے کے لیے صرف 5 ہزار 600 روپے فراہم کیے، تاہم کپتان نے اس رقم کو ناکافی قرار دیتے ہوئے تقریب میں شرکت سے انکار کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں ایشین چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم ’ادھار‘ لیکر چین روانہ، ’اب یہ کس کا وژن ہے؟‘
عماد شکیل بٹ کا کہنا تھا کہ یہ رقم تو بمشکل ٹول ٹیکس ہی پورا کرتی ہے۔
اس دعوت میں قومی ہاکی ٹیم کے 6 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا تھا، جن میں سفیان خان، رانا وحید، عبداللہ، منیب الرحمان اور حنان شاہد شامل ہیں۔
اس کے علاوہ دیگر کھیلوں سے تعلق رکھنے والے ایتھلیٹس کو بھی مدعو کیا گیا، جن میں نمایاں نام اولمپک نیزہ باز ارشد ندیم اور دولتِ مشترکہ کے گولڈ میڈلسٹ ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان ہاکی فیڈریشن میں 2 متوازی تنظیمیں قائم، حکومت خاموش کیوں؟
نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں پاکستان کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست
واضح رہے کہ قومی ہاکی ٹیم نے ایف آئی ایچ نیشنز کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور فائنل تک پہنچنے میں کامیاب رہی۔ تاہم فائنل میں نیوزی لینڈ نے کامیابی اپنے نام کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاکستان اسپورٹس بورڈ دعوت مسترد عماد شکیل بٹ قومی ہاکی ٹیم ہاکی کپتان وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان اسپورٹس بورڈ دعوت مسترد عماد شکیل بٹ قومی ہاکی ٹیم ہاکی کپتان وی نیوز قومی ہاکی ٹیم اسپورٹس بورڈ عماد شکیل
پڑھیں:
ٹیم نے پرفیکٹ گیم نہیں کھیلا، سلمان علی آغا
پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ ٹیم نے پرفیکٹ گیم نہیں کھیلا۔
سلمان علی آغا نے کہا کہ بھارتی بیٹرز نے پاور پلے میں شاندار بیٹنگ کرکے میچ ہم سے چھین لیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم جس طرح کی بیٹنگ کررہے تھے مزید پندرہ بیس رنز بنا سکتے تھے۔
سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ میچ میں حارث رؤف اور فہیم اشرف نے اچھی بولنگ کی۔
پاکستانی کپتان نے کہا کہ لیفٹ اور رائٹ کمبی نیشن کے ذریعے بولر سے بولنگ کرائی، فخر زمان کا آؤٹ شاید غلط تھا مگر امپائرز ہی فیصلہ کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ ٹی 20 ایشیاء کپ کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹ سے ہرا دیا۔
Post Views: 2