بھارت میں ہونیوالے جونیئر ہاکی ورلڈکپ کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگ گیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
بھارت میں ہونے والے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگ گیا۔
بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ہونے والےجونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے ڈراز کا اعلان ایک بار پھر ملتوی کردیا گیا۔
جونیئر ورلڈ کپ کے ڈراز کا اعلان 24 جون کو شیڈول تھا جب کہ گزشتہ ماہ بھی ایف آئی ایچ نے ڈراز کا اعلان ملتوی کردیا تھا۔
ایف آئی ایچ نے ایک روز قبل ڈراز کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا، 28 نومبر سے شیڈولڈ ایونٹ میں پاکستان سمیت 24 ٹیموں کو شرکت کرنا ہے۔
تاہم پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے ایونٹ میں پاکستان کی شرکت غیر یقینی ہوگی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کا اعلان
پڑھیں:
سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
پشاور: سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے پنشنرز کی نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ 30 جون 2026 تک وصول کی جانے والی نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ حکومت کے اس اقدام سے لاکھوں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مہنگائی کے موجودہ دور میں مالی سہارا ملنے کی امید ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے سے مستفید ہوں گے۔ اسی طرح فیملی پنشن حاصل کرنے والے افراد اور کمپیشنٹ الاؤنس لینے والے مستحقین پر بھی یہ اضافہ یکساں طور پر لاگو ہوگا۔
محکمہ خزانہ کے مطابق بیرون ملک مقیم وہ پنشنرز بھی، جو خیبرپختونخوا حکومت کی پنشن کے اہل ہیں، مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ اضافہ پہلے سے دی جانے والی کسی بھی خصوصی اضافی پنشن پر لاگو نہیں ہوگا، بلکہ صرف بنیادی نیٹ پنشن کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کا یہ فیصلہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر ریٹائرڈ ملازمین کے لیے اہم ریلیف ثابت ہوگا اور ان کے ماہانہ اخراجات پورے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔