اٹلس ہونڈا کا الیکٹرک اسکوٹر متعارف کرانے کا اعلان، پہلا ماڈل کب تک متوقع؟
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
اٹلس ہنڈا نے منگل کے روز رواں مالی سال کے دوران پاکستانی صارفین کے لیے ایک الیکٹرک اسکوٹر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے ایک باضابطہ نوٹس میں کمپنی نے حکومت کی جانب سے ’نیشنل الیکٹرک وہیکل پالیسی‘ کے اعلان کے بعد اپنی ارادے کا اظہار کیا۔
وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار، ہارون اختر خان کے مطابق، نئی الیکٹرک وہیکل پالیسی وزیراعظم کے صاف، پائیدار اور سستی ٹرانسپورٹ کو فروغ دینے کے وژن سے ہم آہنگ ہے، اور اس کا مقصد مقامی صنعت کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ ماحول کا تحفظ بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں الیکٹرک وہیکل پالیسی 30-2025 کا باضابطہ آغاز، ماحولیاتی تحفظ اور صنعتی خود کفالت کی نئی راہ متعین
ہارون اختر نے بتایا کہ اس پالیسی کے تحت ایک بڑا ہدف یہ ہے کہ 2030 تک پاکستان میں فروخت ہونے والی نئی گاڑیوں میں سے 30 فیصد الیکٹرک ہوں، اس تبدیلی کے نتیجے میں سالانہ 2.
دوسری جانب اٹلس ہونڈا نے کہا ہے کہ وہ متعلقہ ریگولیٹری اداروں کے ساتھ قریبی تعاون کر رہا ہے تاکہ تمام ضروری اجازت نامے اور منظوری حاصل کی جاسکے اور اسکوٹر کی باآسانی مارکیٹ میں آمد کو یقینی بنایا جا سکے۔
کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بتایا کہ ضروری معیار اور سڑکوں پر ٹیسٹنگ مکمل کرنے کے بعد، کمپنی رواں مالی سال کے دوران پروڈکٹ لانچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
مزید پڑھیں:اٹلس ہنڈا نے موٹر سائیکل کی قیمتوں میں رواں برس چوتھی بار اضافہ کردیا
ہونڈا ماضی میں بھی الیکٹرک گاڑیوں کی آزمائش کر چکا ہے، 2023 میں کمپنی نے اپنی الیکٹرک اسکوٹر بینلےای کی شیخوپورہ فیکٹری میں ایک ‘سافٹ’ لانچ کے دوران نقاب کشائی کی تھی۔
صنعتی ماہرین کے مطابق، پاکستان کی دو پہیوں والی گاڑیوں کی مارکیٹ میں نمایاں حیثیت رکھنے والی اٹلس ہونڈا کی شمولیت سے ملک میں الیکٹرک بائیکس کے استعمال کو بڑا فروغ ملنے کی توقع ہے۔
واضح رہے کہ اس وقت پاکستانی سڑکوں پر تقریباً 2 کروڑ 60 لاکھ موٹر سائیکلیں موجود ہیں جو کاربن کے اخراج میں نمایاں کردار ادا کرتی ہیں، الیکٹرک بائیکس کی طرف منتقلی ماحولیاتی بہتری میں خاطر خواہ کردار ادا کر سکتی ہے، کیونکہ ملک میں کاربن کے اخراج میں سب سے بڑا حصہ سڑکوں پر چلنے والی ٹریفک کا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اٹلس ہونڈا الیکٹرک بائیکس الیکٹرک گاڑیوں پاکستان اسٹاک ایکسچینج سستی ٹرانسپورٹ نیشنل الیکٹرک وہیکل پالیسیذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اٹلس ہونڈا الیکٹرک بائیکس الیکٹرک گاڑیوں پاکستان اسٹاک ایکسچینج سستی ٹرانسپورٹ نیشنل الیکٹرک وہیکل پالیسی الیکٹرک وہیکل پالیسی
پڑھیں:
چین سے دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے: صدر آصف علی زرداری
اسلام آباد، دوحہ ( نیوزڈیسک) صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ چین سے دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، چین نے ہر مشکل گھڑی میں تعاون کیا۔
دوحہ میں صدر آصف علی زرداری کی چین کے نائب صدر ہان ژنگ سے ملاقات ہوئی جس میں صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور چین آہنی بھائی اور ہر موسم کے سٹریٹجک شراکت دار ہیں۔
صدر آصف علی زرداری نے چین کی جانب سے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ تعاون پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ اعلیٰ معیار کی ترقی کے نئے دور میں داخل ہو چکا ہے۔
صدر مملکت نے سی پیک کے کامیاب نفاذ میں چین کے تعاون کو سراہا، چین کے نائب صدر ہان ژنگ نے صدر شی جن پنگ کی جانب سے نیک تمنائیں پہنچائیں۔
چینی نائب صدر نے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کوششوں اور علاقائی امن کیلئے کردار کو سراہا اور کہا کہ چین سی پیک کے دوسرے مرحلے میں پاکستان کی ترقی میں تعاون جاری رکھے گا، ترقی کے منصوبے ٹرانسپورٹ، انفراسٹرکچر، آئی ٹی، زراعت اور ووکیشنل تربیت جیسے شعبوں میں شامل ہوں گے۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے باہمی اعتماد، احترام اور علاقائی خوشحالی کے وژن پر مبنی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا، علاقائی و عالمی فورمز پر قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔