ضلع سائٹ غربی میں طویل لوڈ شیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے‘ سلطان روم
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی سید سلطان روم نے کہا ہے کہ پٹھان کالونی ، مستان چالی، حیدر چالی ، فرنٹئیر کالونی ، بنارس اور دیگر ملحقہ علاقوں میں کے الیکٹرک کی جانب سے روزانہ 19گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ظلم کی انتہا ہے ، بجلی کی بندش نے عوام کا جینا حرام کردیا ہے، کے الیکٹرک انتظامیہ فوری طور پر بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرے اور جو لوگ اس سنگین جرم میں ملوث ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک نے اپنی روش کو تبدیل نہ کیا تو ضلع بھر کے عوام سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوں اور اس سے پیدا ہونے والی امن و امان کی صورتحال کی تمام تر ذمہ داری کے الیکٹرک انتظامیہ پر ہوگی ۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے الیکٹرک
پڑھیں:
صاحب حیثیت افراد سیلاب متاثرین کی مدد کریں روبینہ خالد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سوات (صباح نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کے موقع پر ان کی خصوصی ہدایت کے مطابق چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے سوات کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور ذاتی حیثیت میں امدادی سامان سیلاب متاثرین کو فراہم کیا، سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنی سالگرہ کے دن یہ پیغام دیا ہے کہ سیلاب متاثرین کے ساتھ عملی طور پر یکجہتی دکھائی جائے اور ان کی مدد کو ترجیح دی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ صاحب حیثیت افراد اس مشکل گھڑی میں آگے بڑھ کر ان بہن بھائیوں کی مدد کریں جو سیلاب جیسی ناگہانی آفت سے متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے خاندان اپنی عزت کا بھرم رکھنے کیلیے مانگ نہیں سکتے، اس لیے ضروری ہے کہ ان تک پہنچا جائے اور ان کی بھرپور مدد کی جائے اور خاص خیال رکھا جائے کہ کسی کی عزت نفس مجروح نہ ہو۔