لاہور؛ منشیات فروش کو بچانے پر سب انسپکٹر گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
لاہور:
ڈیفنس پولیس نے منشیات فروش کو بچانے کے لیے موقع پر پہنچنے والے سب انسپکٹر ارشاد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ذرائع کے مطابق ڈیفنس پولیس نے منشیات فروش ایلیا مسیح کی گرفتاری کے لیے باووالا میں چھاپہ مارا لیکن ملزم کی گرفتاری پر علاقے کے سب انسپکٹر نے پولیس پارٹی سے مزاحمت شروع کر دی۔
سب انسپکٹر کے مزاحمت کرنے پر منشیات فروش موقع سے فرار ہوگیا، جس پر تھانیدار اشفاق کی مدعیت میں سب انسپکٹر ارشاد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
گرفتار سب انسپکٹر ارشاد پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں تعینات تھا۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان منشیات فروش سب انسپکٹر
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔