جاپان کی سرزمین پر پہلی بار میزائل تجربہ، دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کی کوشش
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
جاپان کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ملکی سرزمین پر پہلی مرتبہ میزائل تجربہ کیا ہے، جو مختصر فاصلے تک مار کرنے والے ٹائپ-88 سرفیس ٹو شپ میزائل تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق میزائل تجربہ جاپان کے سب سے شمالی مرکزی جزیرے ہوکائیدو کی اینٹی ایئر فائرنگ رینج میں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:
جاپانی فوجی حکام کے مطابق گراؤنڈ سیلف ڈیفنس فورس کی پہلی آرٹلری بریگیڈ کی جانب سے کیے گئے اس مشق میں تقریباً 300 فوجیوں نے حصہ لیا، جنہوں نے ہوکائیدو کے جنوبی ساحل سے تقریباً 40 کلومیٹر دور ایک بغیر پائلٹ کی کشتی کو نشانہ بنایا۔
حکام کا کہنا ہے کہ میزائل تجربے کے نتائج کا جائزہ ابھی جاری ہے، تاہم یہ تجربہ اس وقت کیا گیا جب جاپان چین کو روکنے کے لیے اپنی جوابی حملے کی صلاحیت بڑھانے کی غرض سے فوجی قوت میں تیزی سے اضافہ کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں:
جاپان رواں سال کے آخر سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائل، بشمول ٹوماہاک، تعینات کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
ماضی میں جاپان نے میزائل تجربات بیرون ملک یعنی امریکا اور آسٹریلیا جیسے دفاعی اتحادیوں کی سرزمین پر کیے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ٹائپ-88 ٹوماہاک جاپان چین ساحل سرفیس ٹو شپ میزائل کروز میزائل کشتی گراؤنڈ سیلف ڈیفنس فورس میزائل تجربہ ہوکائیدو.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ٹائپ 88 جاپان چین سرفیس ٹو شپ میزائل کشتی ہوکائیدو
پڑھیں:
پہلی بار پاکستانی کمپنی کا یو اے ای کے بڑے گروپ کو گوشت سپلائی کرنے کا معاہدہ
کراچی:پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے گوشت سپلائی کا پہلی بار معاہدہ طے پاگیا، اس ضمن میں مقامی لسٹڈ کمپنی دی آرگینگ میٹ کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو باقاعدہ خط کے ذریعے مطلع کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستانی میٹ کمپنی کی یہ تاریخی کامیابی ہے کہ اسے متحدہ عرب امارات کے بڑے گروپ کو براہ راست گوشت برآمد کرنے کی منظوری مل گئی ہے۔
خط کے مطابق کمپنی نے یو اے ای کے ماجد الفطیم گروپ سے آپریشنل ایکسیلینس آڈٹ میں 94.89نمبرز حاصل کیے۔ دی آرگینگ میٹ کمپنی متحدہ عرب امارات میں کیئر فور سپر مارکیٹ کی تمام شاخوں کیلئے منظور شدہ سپلائر بن گئی ہے۔
خط کے مطابق پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے براہ راست گوشت سپلائی کرنے کا یہ اعزاز پہلی بار کسی پاکستانی کمپنی کو حاصل ہوا ہے۔