کراچی:

شہر قائد کے علاقے کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے ایک راہگیر جاں بحق ہو گیا۔

حادثہ گزشتہ رات اس وقت پیش آیا جب نامعلوم گاڑی نے سڑک عبور کرتے شخص کو زور دار ٹکر ماری۔

پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں، اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ تیز رفتار ٹرک کے باعث پیش آیا۔

پولیس کے مطابق متوفی کی لاش ریسکیو 1122 کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہے، جہاں ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی: گلبرگ میں گھر سے 2 ملازمائیں سونے کے زیورات لے کر فرار

فائل فوٹو۔

کراچی وسطی کے علاقے گلبرگ میں ایک گھر سے 2 ملازمائیں سونے کے زیورات لے کر فرار ہوگئیں۔ 

پولیس حکام کے مطابق شہری نے ایک خاتون کو 3 روز قبل ہی ملازمت پر رکھا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق دونوں خواتین کے فرار ہونے کی سی سی ٹی وی ویڈیو حاصل کرلی ہے جبکہ دونوں خواتین کی تصاویر دیگر تھانوں کو بھی فراہم کردی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: گلبرگ میں گھر سے 2 ملازمائیں سونے کے زیورات لے کر فرار
  • کراچی: 7 سالہ بچہ اغوا کے بعد قتل، جنسی زیادتی کے شواہد مل گئے
  • ڈیفنس میں تیز رفتار کارکی ٹکر سے  22نوجوان   کی ہلاکت, کلوزسرکٹ فوٹیج سامنے آگئی
  • کراچی: مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق اورخاتون سمیت3افراد زخمی
  • کراچی: کورنگی کاز وے ندی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی
  • کراچی میں قتل 3 خواجہ سرا مرد نکلے
  • لاہور: تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے 2موٹرسائیکل سوار جاں بحق
  • منچن آباد: تیز رفتار کار کی ٹکر سے خاتون جاں بحق، شوہر اور 3 بچے شدید زخمی
  • لاہور، تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا، دو افراد جاں بحق
  • کراچی: کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی