ایس آئی یو نے کراچی سے ’را‘ کے 4 ایجنٹ گرفتار کرلیے
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے قائد آباد سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے لیے کام کرنے والے چار دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران ایس ایس پی ایس آئی یو شعیب میمن نے بتایا کہ گرفتار دہشتگرد قائد آباد کے علاقے سے پکڑے گئے اور یہ تمام افراد بھارتی ایجنسی ’را‘ سے منسلک ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ دہشتگرد 2024 میں سجاول کے راستے بھارت گئے تھے جہاں انہوں نے دہشتگردی کی تربیت حاصل کی۔
ایس ایس پی کے مطابق گرفتار افراد بھارت میں ایک کرنل سے مسلسل رابطے میں تھے، اور ان کے موبائل فونز سے ملک دشمن مواد بھی برآمد ہوا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
شمالی کوریا جلد ایٹمی تجربہ کرسکتا ہے: دفاعی خبر ایجنسی کا دعویٰ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جنوبی کوریا کی دفاعی ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر کم جونگ ان فیصلہ کرتے ہیں تو شمالی کوریا بہت جلد جوہری تجربہ کرسکتا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن اگر فیصلہ کرتے ہیں تو شمالی کوریا کچھ ہی عرصے میں ملک کی Punggye-ri جوہری تجربہ گاہ میں جوہری تجربہ کرسکتا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ شمالی کوریا روس کی تکنیکی مدد سے اضافی جاسوس سیٹلائٹ لانچ کرنے کی تیاری بھی کرتا دکھائی دے رہا ہے تاکہ وہ ایسے سیٹلائٹ حاصل کر سکے جن کی صلاحیت موجودہ سیٹلائٹس سے بہتر ہو۔
خیال رہے کہ شمالی کوریا اب تک 6 دفعہ جوہری تجربہ کرچکا ہے اور شمالی کوریا نے سب سے آخری جوہری تجربہ سال 2017 میں کیا تھا۔