گاڑیاں دھونے اور پانی ضائع کرنے والوں پر جرمانے ہوں گے . لاہور ہائی کورٹ
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 فروری ۔2025 ) لاہو ہائیکورٹ نے گھروں میں گاڑیاں دھونے اور پانی ضائع کرنے والوں کو جرمانے کرنے کا فیصلہ دے دیا لاہور ہائیکورٹ نے ماحولیاتی بہتری کے اقدامات پر پنجاب حکومت کی تعریف کی اور عدالتی فیصلے میں پنجاب حکومت کے ماحولیاتی بہتری کے اقدامات کا ذکر کیا.
(جاری ہے)
فیصلے میں کہا گیا کہ پانی کی بچت اور باکفایت استعمال کے لیے قانون بن چکا ہے اور وزیر اعلی پنجاب کی سربراہی میں اتھارٹی قائم کی جا رہی ہے مقامی حکومتیں ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کے فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنائیں. عدالت نے ریمارکس دیئے کہ مستقبل میں گھروں اور تجارتی مراکز کی تعمیر کے وقت ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کو یقینی بنایا جائے گا عدالت میں شعبہ ٹرانسپورٹ میں ماحولیاتی بہتری کے مختلف اقدامات سے متعلق تفصیلات پیش کی گئیں.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اور پانی ضائع کرنے والوں فیصلے میں
پڑھیں:
عمران خان سے جیل ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواست خارج
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل ملاقات نہ کروانے پر دائر توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست عدم پیروی پر خارج کی۔
جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے صوبائی وزیر کے پی سہیل آفریدی کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت درخواست گزار کی جانب سے کوئی پیش نہ ہوا۔
عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی۔
فیصل آباد: سائنسدانوں نے سالانہ 200 انڈے دینے والی مرغی کی نسل تیار کرلی
مزید :