’’کیپٹن کول‘‘ ٹریڈ مارک کے لیے دھونی کی درخواست منظور
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
’’کیپٹن کول‘‘ ٹریڈ مارک کے لیے سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی درخواست منظور کرلی گئی۔
مہندرا سنگھ دھونی اپنے دور قیادت میں ٹھنڈے مزاج کی وجہ سے خاصے مشہور رہے ہیں، بھارتی ٹریڈ مارک رجسٹری نے ان کی عرضی کو قبول کر لیا۔
اگر آئندہ 120 دن کے اندر کسی فریق نے اعتراض نہ کیا تو ٹریڈ مارک باضابطہ طورپرمنظور ہوجائے گا۔
ٹریڈ مارک کھیلوں کی تربیت، کوچنگ اور اسپورٹس سہولیات کی فراہمی جیسے شعبوں کے تحت رجسٹرڈ کیا گیا۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ٹریڈ مارک
پڑھیں:
رانی پور: حویلی میں ملازمہ کی ہلاکت، ملزمان کی ضمانت منظور کرلی گئی
فوٹو: اسکرین گریبرانی پور حویلی میں کام کرنے والی لڑکی فاطمہ کے ہلاکت کیس میں نامزد ملزمان اسد شاہ، فیاض شاہ اور حنا شاہ کی ضمانت منظور کرلی گئی۔
14 اگست 2023 کو رانی پور کی حویلی میں ملازمہ 10 سالہ بچی کی مبینہ تشدد سے ہلاکت ہوئی تھی، جیو نیوز پر معاملہ سامنے آنے کے بعد مرکزی ملزم اسد شاہ کو گرفتار کرلیا گیا تھا، بچی کی موت سے قبل اس کی تڑپنے کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔
متوفی بچی کی والدہ کا کہنا ہے کہ وہ غریب ہیں، بیٹی حویلی میں کام کرتی تھی، فون پر بتایا گیا کہ بچی کا پیٹ میں درد سے انتقال ہوا ہے۔
سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ نے تینوں ملزمان اسد شاہ، فیاض شاہ اور حنا شاہ کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
عدالت نے ملزمان کی پانچ، پانچ لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔
عدالت نے تینوں ملزمان کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کر دی اور پاسپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا۔