’’کیپٹن کول‘‘ ٹریڈ مارک کے لیے سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی درخواست منظور کرلی گئی۔

 مہندرا سنگھ دھونی اپنے دور قیادت میں ٹھنڈے مزاج کی وجہ سے خاصے مشہور رہے ہیں، بھارتی ٹریڈ مارک رجسٹری نے ان کی عرضی کو قبول کر لیا۔

اگر آئندہ 120 دن کے اندر کسی فریق نے اعتراض نہ کیا تو ٹریڈ مارک باضابطہ طورپرمنظور ہوجائے گا۔

ٹریڈ مارک کھیلوں کی تربیت، کوچنگ اور اسپورٹس سہولیات کی فراہمی جیسے شعبوں کے تحت رجسٹرڈ کیا گیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ٹریڈ مارک

پڑھیں:

بھارت: کرکٹ میچ کے دوران بلے باز ہارٹ اٹیک سے چل بسا

بھارتی پنجاب کے شہر فیروزپور میں ایک مقامی کرکٹ میچ کے دوران بلے باز اچانک دل کا دورہ پڑنے سے میدان میں ہی دم توڑ گیا۔

افسوسناک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہرجیت سنگھ نامی کھلاڑی شاندار انداز میں چھکا لگاتا ہے لیکن اس کے فوراً بعد وہ پچ کے درمیان زمین پر گر جاتا ہے۔

یہ واقعہ فیروزپور کے ڈی اے وی اسکول گراؤنڈ میں جاری ایک مقامی ٹورنامنٹ کے دوران پیش آیا، ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ چھکا مارنے کے بعد ہرجیت سنگھ دوسرے اینڈ پر کھڑے بلے باز کے ساتھ خوشی منانے کے لیے جاتا ہے، مگر اچانک اس کی طبیعت بگڑ جاتی ہے۔

گرنے کے بعد ساتھی اور حریف ٹیم کے کھلاڑی فوراً اس کے پاس پہنچتے اور اسے بچانے کی کوشش کرتے ہیں، حتیٰ کہ CPR (دل کو دوبارہ فعال کرنے کی کوشش) بھی کی جاتی ہے لیکن ہرجیت سنگھ کو ہوش میں نہ لایا جا سکا، ڈاکٹروں نے بعد میں تصدیق کی کہ ان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ اسی طرح کا ایک واقعہ 2024ء میں پونے میں بھی پیش آیا تھا، جہاں 35 سالہ کرکٹر عمران پٹیل جو گراورے اسٹیڈیم میں ایک مقامی میچ کھیل رہے تھے، دل کی تکلیف کی شکایت کے بعد میدان سے باہر جاتے ہوئے زمین پر گر پڑے تھے۔

طبی ماہرین کے مطابق اب نوجوان کھلاڑیوں میں دل کے دورے کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔ گرمی، جسمانی دباؤ، پانی کی کمی اور اندرونی طبی مسائل جیسے کہ دل کی پوشیدہ بیماریاں اس کی ممکنہ وجوہات ہو سکتی ہیں۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • کیا مہوش حیات اور ہنی سنگھ پر یو کے میں پابندی عائد کی جارہی ہے؟
  • چین میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی کا سنکیانگ میں خورگوس فری ٹریڈ زون کا دورہ
  • کرکٹ میچ کے دوران بھارتی بیٹر دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسا
  • مودی حکومت کی عالمی سطح پر دہشت گردی کی کارروائی بے نقاب
  • بھارت: کرکٹ میچ کے دوران بلے باز ہارٹ اٹیک سے چل بسا
  • پاک فضائیہ کے ساتھ جھڑپ میں بھارتی طیارے تباہ ہوئے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
  • بھارتی کرکٹر پر شادی کا جھانسہ دیکر خاتون سے زیادتی کا الزام
  • پاکستان کے ہاتھوں بھارتی طیارے تباہ ہوئے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
  • بھارتی کالم نگارنے پہلگام حملے سے آپریشن سندور تک کی مودی کی ناکامیوں کو آشکار کر دیا