اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا پر خبریں سامنے آرہی ہیں کہ برطانیہ میں پاکستانی اداکارہ مہوش حیات اور بھارتی ریپر یو یو ہنی سنگھ ایک میوزک ویڈیو پر تنقید کی زد میں آ گئے ہیں، جس میں بچوں کو ہتھیاروں کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔

’جٹ محکمۂ‘ کے عنوان سے جاری کی گئی اس میوزک ویڈیو کو یوٹیوب پر نومبر سے اب تک 4 کروڑ ویوز مل چکے ہیں تاہم کہا جارہا ہے کہ اس میں دکھائے گئے مناظر پر برطانوی سیاستدانوں اور سماجی حلقوں کی جانب سے خدشات کا اظہار کیا گیا ہے۔

https://www.

instagram.com/p/DLhjXiiCtad/

وائرل ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مہوش حیات اور ہنی سنگھ کی اس میوزک ویڈیو  پر برطانوی رکن پارلیمنٹ، مینویلا پرٹیگیلا نے اس معاملے پر ہوم آفس سے باضابطہ شکایت کی ہے۔

ویڈیو کے کچھ مناظر کو متنازع قرار دیا جارہا ہے جیسے کہ ویڈیو کے اختتام پر چار کم عمر لڑکوں کو مہوش حیات کے کردار کے ساتھ نقلی آٹومیٹک ہتھیاروں اور شاٹ گنز سے فائرنگ کرتے دکھایا گیا ہے۔

کہا جارہا ہے کہ برطانوی ہوم آفس مہوش حیات اور یو یو ہنی سنگھ پر ملک میں داخلے پر پابندی لگانے پر غور کر رہا ہے، تاہم اس بارے میں کوئی قانونی کارروائی یا عوامی اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا۔

https://www.instagram.com/p/DLhq5JAisnW/

دوسری جانب مہوش حیات نے ان اطلاعات کو مسترد کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر کہا کہ یہ افواہیں بے بنیاد ہیں اور میڈیا کو حقائق کی تصدیق کے بعد ہی خبریں دینی چاہئیں۔

 

 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مہوش حیات اور ہنی سنگھ گیا ہے

پڑھیں:

روس کا واٹس ایپ کالز کی روک تھام کا فیصلہ

روس نے انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی کالز کی روک تھام کا فیصلہ کیا ہے۔

رائٹرز کے مطابق روس نے میٹا کے ذیلی پلیٹ فارم پر مبینہ طور پر دھوکا دہی اور دہشتگردی کے کیسز میں معلومات فراہم نہ کرنے کے سبب یہ فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے اس سے قبل 2017 میں چین نے اپنے گریٹ فائر وال کا استعمال کرتے ہوئے اوور سیز سرورز کے ٹریفک کو روکنا شروع کیا تھا۔ چینی صارفین اس کی متبادل ایپ وی چیٹ استعمال کرتے ہیں۔

جبکہ شمالی کوریا میں بھی پلیٹ فارم پر پابندی عائد ہے۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں 2017 سے متعدد ایپس پر انٹرنیٹ سے انٹرنیٹ وائس اور ویڈیو کالز پر پابندی عائد تھی، لیکن ٹیکسٹ میسجز کی اجازت تھی۔ 2020 میں ایکسپو دبئی ورلڈ فیئر کی وجہ سے واٹس ایپ اور دیگر ایپس کو کال کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • سابق سری لنکن کرکٹر پر پانچ سال کی پابندی عائد
  • گبر سنگھ کے لیے امجد خان کے انتخاب پر رمیش سپی کو تنقید کا سامنا کیوں کرنا پڑا؟
  • ٹوبہ ٹیک سنگھ : کرنٹ لگنے سے دو بہنیں جاں بحق
  • روس کا واٹس ایپ کالز کی روک تھام کا فیصلہ
  • ملک ہمارا فخر، جشن آزادی شہریوں کے جذبے، قومی یکجہتی کی دلیل ہے: عظمیٰ بخاری 
  • برسلز، پاکستانی سفیر رحیم حیات کی خلیجی میڈیا ٹیم سے ملاقات
  • یہ سب کا پاکستان ہے، ملک بھر میں تمام مذہبی اقلیتیں محفوظ ہیں، رمیش سنگھ اروڑہ
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر جشن آزادی میوزک کنسرٹ کا کامیاب انعقاد
  • امریکا میں 70 سالہ سکھ بزرگ پر وحشیانہ حملہ، حالت تشویشناک
  • بلوچستان:  پبلک ٹرانسپورٹ کی نقل و حرکت پر پابندی عائد