ناکام شادی، جان لیوا بیماری اور پیاروں کا غم؛ اداکارہ سنگیتا نے دردناک کہانی سنادی
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
ماضی کی مقبول ترین منجھی ہوئی اداکارہ اور ہدایتکارہ سنگیتا نے پہلی بار اپنی زندگی کے سب سے دردناک لمحات کی کہانی بیان کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔
نجی ٹی وی کے ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ سنگیتا نے اپنا دل کھول کر رکھ دیا انھوں نے بتایا کہ شادی ان کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی۔
انھوں نے کہا کہ غصے میں ہیرو ہمایوں قریشی سے شادی کر لی صرف اس لیے کہ ان کی والدہ نے فلم کے سیٹ پر ان کے ساتھ سخت رویہ اپنایا تھا۔
انھوں نے مزید کہا کہ میری شادی صرف 3 سال چل سکی اور اس دوران تین بیٹیوں کی ماں بن گئیں۔ جنھیں تن تنہا پالا پوسا۔
اداکارہ نے ایک اور دکھ بھرا واقعہ سنایا کہ بڑی بیٹی کی شادی صرف اس خوف سے کہ لوگوں کی باتوں سے بچ جائیں 16 سال کی عمر میں کردی تھی۔
معروف ہدایت کارہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ یہ فیصلہ بیٹی کی زندگی کے لیے بہتر نہ ثابت ہوا۔ آج بھی وہ اس پر خود کو قصوروار سمجھتی ہیں۔
اپنی بیماری سے متعلق بتاتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ سال 2000 میں ہیپاٹائٹس سی نے زندگی اور موت کی کشمکش میں ڈال دیا تھا۔ ڈاکٹروں نے بھی جواب دے دیا تھا۔
اداکارہ نے ماضی کو کھوجتے ہوئے اپنی بات جاری رکھی اور کہا کہ میں نے پاکستان اور بھارت میں علاج کرایا۔ 90 انجیکشن لگے، آپریشن بھی ہوا اور یوں بیماری کو شکست دی۔
اس موقع پر اداکارہ سنگیتا نے اپنے مداحوں کو پیغام دیا کہ بیماری سے ڈرنا نہیں چاہیے بلکہ ہمت سے اس کا مقابلہ کرنا چاہیے۔
اداکارہ سنگیتا یہ بتاتے ہوئے بھی آبدیدہ ہوگئیں کہ اپنے اکلوتے بھائی کو کینسر کے ہاتھوں کھو بیٹھی ہیں۔ ان کے بھائی کی بیٹی بھارتی اداکارہ جیا خان تھیں۔
انھوں نے مزید بتایا کہ جیا خان کو 2013 میں بھارت میں قتل کردیا تھا جس کے قاتلوں کا آج تک کچھ پتا نہ چل سکا۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ میرا اکلوتا بھائی آخری وقت تک اپنی بیٹی کو یاد کرکے روتا رہتا تھا۔ یہ سب بہت اذیت ناک تھا۔
سنگیتا کی بھتیجی اداکارہ جیا خان کا بھارت میں قتل یا خودکشی ؟
یاد رہے کہ بھارتی اداکارہ جیا خان (اداکارہ سنگیتا کی بھتیجی) اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ ممبئی میں رہتی تھیں جہاں ان کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی تھی۔
بعد ازاں جیا خان کی بہن نے میڈیا پر ایک تحریر شیئر کی تھی جس میں جیا خان نے خودکشی کی وجہ بوائے فرینڈ کو قرار دیا تھا۔
پولیس نے بوائے فرینڈ سورج پنچولی کو حراست میں لے لیا اور متعدد گواہاں کے بیان قلم بند کیے تھے جنھیں عدالت میں بھی پیش کیا گیا۔
جیا خان کی برطانوی نژاد والدہ (سنگیتا کی سابقہ بھابھی) نے برطانیہ کے ماہر فرانزک بلوا کر تحقیقات کرائی جس میں انکشاف ہوا کہ جیا خان کو تشدد کے بعد قتل کرکے پنکھے سے لٹکایا گیا تھا۔
تاہم بھارتی عدالت نے 2023 میں ناکافی شواہد کی بنیاد پر ملزم سورج پنچولی کو رہا کردیا تھا۔ جس کے اگلے برس سورج کی ماں نے میڈیا کو بتایا کہ جیا خان نے میرے بیٹے سے ملنے سے پہلے بھی چار بار خودکشی کی کوشش کی تھی۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اداکارہ نے انھوں نے دیا تھا جیا خان کہا کہ ہوئے ا
پڑھیں:
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگ زیب نے بجلی کے نرخوں میں مزید کمی کی نوید سنادی
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب نےکہا بجلی کے نرخوں میں کمی کیلئے معاہدے کئے گئے،آنے والے دنوں میں توانائی اخراجات میں کمی آئے گی،اور بجلی سستی ہوگی۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب نے راولپنڈی چیمبرمیں تقریب سےخطاب میں کہا سول اداروں میں پنشن اصلاحات کی گئی ہیں،سرکاری اداروں کی نجکاری میں اس سال تیزی آئےگی،43 وزارتوں اور 400 سے زائد محکموں میں رائٹ سائزنگ جاری ہیں،پچھلےسال قرضوں کی لاگت میں ایک ہزار ارب روپےکی کمی ہوئی،اس سال بھی قرضوں میں اتنی ہی کمی ہوگی۔
پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے 25 برس بیت گئے
مزیدکہامعاشی اوراقتصادی کامیابیوں کوعالمی سطح پردیکھاجارہا ہے،2عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے ریٹنگ بہترکی،تیسری بھی جلد کردےگی، امریکا کےساتھ تجارتی معاہدے سےفائدہ اٹھانےکی ضرورت ہے، پوری کوشش ہے اس سال کے آخر تک پانڈا بانڈ جاری کردیں،پالیسی ریٹ 11 فیصد پرآگیا،سی ای اوز کا اعتماد 84 فیصد بڑھ گیا۔
وزیرخزانہ نےکہامشاورت سےحقیقت پسندانہ پالیسیاں بنائی جائیں گی،فنانس ایکٹ میں اضافی سیف گارڈز رکھے تھے،فنانسل بل کی شقوں پر مشاورتی انداز میں عمل درآمد چاہتے ہیں،صرف بجٹ میں نہیں، تاجروں سے سال بھرمشاورت جاری رہےگی،پاکستان کو ایک خوشحال،مضبوط اور ترقی یافتہ ملک بنانا ہے۔
کیا کلر وہیل نے اپنی ٹرینر کی جان لے لی؟ وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی
مزید :