پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں قائم ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی نے گمشدہ بچوں اور خصوصی افراد کو بحفاظت ان کے گھروں تک پہنچا دیا۔ تفصیلات کے مطابق فلاحی اداروں کا ڈیٹا ’میرا پیارا‘ ڈیٹا بیس کے ساتھ منسلک کرنے کے نتیجے میں اب تک 430 سے زائد گمشدہ بچے، خصوصی افراد اور لاوارث شہری اپنے اہلخانہ اور سرپرستوں کے حوالے کئے گئے ہیں۔ یہ افراد طویل عرصے سے مختلف فلاحی اداروں اور شیلٹر ہومز میں مقیم تھے۔ سیف سٹی کی میرا پیارا ٹیم نے صوبہ بھر کے ایدھی سنٹرز، چائلڈ پروٹیکشن بیوروز اور دیگر فلاحی اداروں کا دورہ کر کے گمشدہ افراد کے انٹرویوز اور ویڈیوز تیار کیں۔ ان ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر مخصوص علاقوں میں چلایا گیا جس کے نتیجے میں اہلخانہ نے اپنے پیاروں کو پہچان کر فوری طور پر سیف سٹی ٹیم سے رابطہ کیا۔ شناخت اور قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد یہ افراد والدین اور سرپرستوں کے سپرد کر دیے گئے۔ اب تک مختلف فلاحی اداروں کے 1400 سے زائد لاوارث اور گمشدہ افراد کا مکمل ریکارڈ ’میرا پیارا‘ سسٹم میں شامل کیا جا چکا ہے۔ اس جدید نظام میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس  کے ذریعے فیشل ریکاگنیشن اور ڈیٹا میچنگ جیسی سہولیات فراہم کی گئی ہیں جن کی بدولت گمشدہ افراد کی شناخت ممکن ہو رہی ہے ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق میرا پیارا ٹیم دن رات کوششوں کے ذریعے گمشدہ اور لاوارث بچوں کو تلاش کر کے ان کے والدین اور سرپرستوں کے سپرد کر رہی ہے۔ اگر کسی شہری کو کوئی گمشدہ یا لاوارث بچہ یا شخص ملے تو فوری طور پر پولیس ہیلپ لائن 15 پر کال کریں اور نمبر 3 ڈائل کر کے اطلاع دیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: فلاحی اداروں میرا پیارا

پڑھیں:

امریکی مصنوعی ذہانت کی کمپنی انتھروپک نے نیا چیف ٹیکنالوجی آفیسر مقرر کردیا

امریکا کی مصنوعی ذہانت کی کمپنی انتھروپک نے اپنی قیادت میں بڑی تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے راہول پٹیل کو نیا چیف ٹیکنالوجی آفیسر (سی ٹی او) تعینات کر دیا ہے، وہ کمپنی کے شریک بانی سیم میک کینڈلش کی جگہ یہ عہدہ سنبھال رہے ہیں، جو اب چیف آرکیٹیکٹ کی حیثیت سے پری ٹریننگ اور بڑے پیمانے پر ماڈل ٹریننگ پر توجہ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: انتھراپک کا اپنے جدید ماڈل کلاڈ سونیٹ 4.5 جاری، دیگر اے آئی ماڈلز کو چیلنج

کمپنی کے ٹیکنیکل اسٹرکچر میں بھی ردوبدل کیا گیا ہے جس کے تحت پروڈکٹ انجینئرنگ کو انفراسٹرکچر اور انفرنس ٹیموں کے ساتھ شامل کیا جارہا ہے۔ نئے سی ٹی او کی حیثیت سے راہول پٹیل انفراسٹرکچر، انفرنس اور دیگر انجینئرنگ یونٹس کی نگرانی کریں گے۔

یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب کمپنی کو میٹا اور اوپن اے آئی جیسے بڑے حریفوں کے انفراسٹرکچر مقابلے کا سامنا ہے۔ میٹا نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ وہ 2028 تک امریکا میں 600 بلین ڈالر تک کے انفراسٹرکچر پر خرچ کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: چینی اسٹارٹ اپ ڈیپ سیک کا نیا آرٹیفیشل انٹیلیجنس ماڈل V3.1 متعارف

دوسری جانب اوپن اے آئی نے اوریکل کے ساتھ بڑے منصوبوں پر اشتراک کیا ہے جن میں اسٹارگیٹ بھی شامل ہے۔ انتھروپک کی اپنی اخراجات کی تفصیلات واضح نہیں لیکن کمپنی کو طاقت، رفتار اور استعمال میں توازن قائم رکھنے کے چیلنجز درپیش ہیں۔

کلود پراڈکٹس کی بڑھتی مانگ کے باعث کمپنی کو جولائی میں ریٹ لِمٹس متعارف کرانا پڑیں۔ اب ہیوی یوزرز کے لیے کلاڈ کوڈ پر 240 سے 480 گھنٹے اور اوپس 4 پر 24 سے 40 گھنٹے فی ہفتہ کی حد مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سورا 2 ریلیز: اوپن اے آئی کا یوٹیوب اور ٹک ٹاک کو پیچھے چھوڑنے کا عزم

راہول پٹیل 20 سالہ تجربے کے حامل ہیں اور انہوں نے اسٹرائپ، اوریکل، ایمازون اور مائیکروسافٹ جیسی عالمی کمپنیوں میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔ صدر ڈینیئلا اموڈئی نے ان کی انٹرپرائز انفراسٹرکچر میں کارکردگی کو سراہا، جبکہ پٹیل نے کہا کہ وہ انتھروپک میں شامل ہو کر خوش ہیں اور یہ دور مصنوعی ذہانت کی ترقی کا نہایت اہم مرحلہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news انتھروپک ٹیکنیکل اسٹرکچر چیف ٹیکنالوجی آفیسر رہول پٹیل مصنوعی ذہانت

متعلقہ مضامین

  • امریکی مصنوعی ذہانت کی کمپنی انتھروپک نے نیا چیف ٹیکنالوجی آفیسر مقرر کردیا
  • چین کا خصوصی ویزا پروگرام: سائنس و ٹیکنالوجی کے ماہرین کیلیے نئے مواقع
  • سیلاب پر امداد مانگنے کے لیکچر دیئے جاتے، پنجاب کیلئے آواز اٹھانا میرا کام، معافی نہیں مانگوں گی: مریم نواز
  • پنجاب کو نشانہ بنانے والوں کو جواب دینا میرا کام‘ معافی نہیں مانگوں گی‘ مریم نواز
  • اردگان نے ایرانی اداروں اور شخصیات کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیدیا
  • اردگان نے ایرانی اداروں اورشخصیات کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیدیا
  • مریم نواز کبھی معافی نہیں مانگے گی میرا کام ہی پنجاب کے لیے آواز اٹھانا ہے، وزیراعلی پنجاب
  • پنجاب کے عوام کی تذلیل پر جواب دینا میرا کام ہے‘ معافی نہیں مانگوں گی، مریم نواز
  • چینی سائنس دانوں نے مقناطیسی فیلڈ کا عالمی ریکارڈ توڑ کر نئی تاریخ رقم کی