آئی فون 17‘ کی آمد قریب، آئی فون 15 اور 16 کا موازنہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
ایپل کی جانب سے نئے آئی فون 17 کی متوقع لانچ کے ساتھ ہی صارفین ایک بار پھر پرانے ماڈلز، آئی فون 15 اور آئی فون 16 کا موازنہ کرنے لگے ہیں تاکہ فیصلہ کیا جاسکے کہ موجودہ وقت میں کون سا فون بہترین انتخاب ہوسکتا ہے۔
آئی فون 15 اور 16 دونوں جدید فیچرز، فوٹوگرافی، اے آئی صلاحیتوں اور کارکردگی میں نمایاں ہیں، تاہم یہ خصوصیات ہی ان میں بنیادی فرق کا سبب بھی ہیں۔
قیمت اور دستیابیآئی فون 15 اب رعایتی قیمت 699 ڈالر میں دستیاب ہے، جبکہ آئی فون 16 کی قیمت 799 ڈالر رکھی گئی ہے۔ دونوں ماڈلز ایپل اور تمام بڑے موبائل نیٹ ورکس سے باآسانی حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
ڈیزائن اور ڈسپلےدونوں فونز میں 6.
آئی فون 16، ایپل کی نئے A18 چپ کی بدولت اپنے پیشرو A16 بایونک چپ والے آئی فون 15 پر برتری حاصل کرتا ہے۔ یہ نیا چپ گیمنگ کے شوقین افراد کے لیے رے ٹریسنگ جیسی جدید سہولیات بھی فراہم کرتا ہے۔ بیٹری لائف تقریباً یکساں ہے، تاہم آئی فون 16 میں 25 واٹ میگ سیف وائرلیس چارجنگ کی سہولت دی گئی ہے جو اسے تیز چارجنگ میں بہتر بناتی ہے۔
کیمرہ اور اے آئی فیچرزفوٹوگرافی کے لحاظ سے آئی فون 15 میں میکرو فوٹوگرافی، فوٹوگرافک اسٹائلز اور اسپیشل ویڈیو ریکارڈنگ جیسی خصوصیات شامل ہیں۔ تاہم، آئی فون 16 میں iOS 18.1 کے تحت ’ایپل انٹیلیجنس‘ کے جدید اے آئی فیچرز دستیاب ہیں جو آئی فون 15 میں موجود نہیں۔
آئی فون 17 کی جھلکرپورٹس کے مطابق آئی فون 17 میں نمایاں اپ ڈیٹس کی توقع ہے، جن میں iOS 19 کے ساتھ انٹیگریٹڈ اے آئی خصوصیات شامل ہوں گی۔ مزید یہ کہ نئے ماڈلز میں پیری اسکوپ زوم کے ساتھ بہتر کیمرہ سسٹم بھی متعارف کرایا جا سکتا ہے، جس سے اگلے آئی فون کا انتظار مزید دلچسپ ہو گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آئی فون آئی فون 15 آئی فون 16 آئی فون 17ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی فون ا ئی فون 15 ا ئی فون 16 ا ئی فون 17 ئی فون 15 ا آئی فون 15 آئی فون 16 آئی فون 17 ا ئی فون ئی فون 16 ئی فون 17 کے ساتھ اے آئی
پڑھیں:
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نغمہ ’’کشمیر ہمارے خوابوں کی تعبیر‘‘ ریلیز
یومِ شہدائے جموں کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ایک نیا نغمہ ’’کشمیر ہمارے خوابوں کی تعبیر‘‘ ریلیز کیا ہے، جو اہلِ کشمیر کی قربانیوں، عزم اور پاکستان سے وفا کی لازوال داستان پیش کرتا ہے۔
آئی ایس پی آر کا جاری کردہ یہ نغمہ معصوم کشمیریوں کی شہادتوں اور وفا کی داستانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہے۔ نغمہ میں 6 نومبر کے سانحۂ جموں سے لے کر آج تک اہلِ کشمیر کے آزادی کی خاطر اپنے لہو سے تاریخ سینچنے کے واقعات کو بیان کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ظلم کے اندھیروں میں اُمید اور آزادی کی روشنی کا واضح پیغام دیتا ہے۔ اس میں کشمیر کے بہادر عوام کا پاکستان سے رشتہ، عہدِ وفا اور قربانیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ نغمے کا ہر بول کشمیریوں کے جذبۂ حریت اور استقامت کی ترجمانی کرتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے نغمے میں کشمیریوں کی قربانیوں کو تاریخ کی روشن حقیقت اور عزم و استقلال کا پیغام قرار دیا گیا ہے۔ نغمے میں اس حقیقت کو بھی واضح کیا گیا ہے کہ آج بھی کشمیر کے بہادر لوگ اس عہد پر قائم ہیں کہ ان کی منزل پاکستان اور ان کا مقدر آزادی ہے۔
یہ نغمہ نہ صرف کشمیری عوام کے جذبہ آزادی کی عکاسی کرتا ہے بلکہ پاکستان کے ساتھ ان کے نہ ٹوٹنے والے تعلق کی بھی پراثر تصویر پیش کرتا ہے۔