اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ بارشوں اور سیلاب کی سنگین صورتحال کے پیشِ نظر ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے، جس میں انہیں ملک بھر میں پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

وزیراعظم نے خیبرپختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی صورتحال پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین سے رابطہ کیا اور انہیں فوری طور پر امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت دی۔

شہباز شریف نے زور دیا کہ خیبرپختونخوا میں ریلیف سرگرمیوں کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال میں لائے جائیں۔

نریندر مودی کو خواب میں بھی پاکستانی افواج نظر آتی ہیں، ان کیلئے پاکستان سے جنگ ایک ڈراؤنا خواب بن چکا ہے،خواجہ آصف

وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر کو ہدایت دی کہ وہ خیبرپختونخوا حکومت سے قریبی رابطہ رکھیں تاکہ امدادی اقدامات کو مؤثر بنایا جا سکے۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے، شہباز شریف

اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور برادر ممالک کے شکر گزار ہیں۔ پاکستان تمام برادر ممالک کے ساتھ مل کر امن کے لیے کام کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حماس کے بیان سے جنگ بندی کی نئی راہ ہموار ہوئی، پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور برادر ممالک کے شکر گزار ہیں۔ پاکستان تمام برادر ممالک کے ساتھ مل کر امن کے لیے کام کرے گا۔ واضح رہے کہ حماس نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیس نکاتی غزہ امن منصوبہ بڑی حد تک قبول کر لیا ہے۔حماس نے یرغمال اسرائیلی قیدیوں کی رہائی اور غزہ کا کنٹرول فلسطینی اتھارٹی کے سپرد کرنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے حماس کا کہنا ہے کہ وہ ہتھیار مسقبل کے فلسطینی حکمرانوں کے حوالے کرے گی جبکہ برطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر کا مجوزہ کردار بھی مسترد کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف اور فضل الرحمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، پاک سعودیہ معاہدے اور غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • نائب وزیراعظم سینیٹرمحمد اسحاق ڈار کی مصری وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک گفتگو،دوطرفہ تعلقات اور علاقائی پیش رفت بالخصوص غزہ کی سنگین صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا
  • پاکستان سی پیک سے انتہائی وسیع پیمانے پر مستفید ہو رہا ہے، وزیراعظم
  •  پنجاب میں دریاؤں کی صورتحال نارمل، سیلاب متاثرین کی گھروں کی واپسی
  • الحمدللہ ! غزہ میں جنگ بندی کے قریب ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
  • پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے، شہباز شریف
  • وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی
  • پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر مستحکم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے؛ وزیراعظم
  • پاکستان کو خطے کا پرکشش سرمایہ کاری مرکز بنایا جائے گا، وزیراعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم شہباز شریف کا آزاد کشمیر کی صورتحال کا سخت نوٹس، شہریوں سے پُر امن رہنے کی اپیل