گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا بونیر میں بڑے پیمانے پر ہونیوالی اموات پر دلی رنج و غم کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا بونیر میں بڑے پیمانے پر ہونیوالی اموات پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔گورنر ہائوس پشاور تر جمان کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ بونیر میں 70 سے زائد اموات پردل رنجیدہ ہے،غیر معمولی موسمیاتی تبدیلی سے بونیر، باجوڑ اور دیگر اضلاع کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے مشترکہ امدادی ہنگامی اقدامات فوری یقینی بنائیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن کو فی الفور افت زدہ قرار دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کلاوڈ برسٹ کی وجہ سے صوبے کے مختلف اضلاع میں اس وقت انتہائی پریشان کن صورتحال ہے، خیبرپختونخوا کے عوام بونیر، باجوڑ، سمیت دیگر سیلابی علاقوں میں بھاری نقصانات پر غمگین ہے۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کندی کا کہنا ہے کہ اس وقت سب کو مل کر متاثرہ علاقوں کے عوام کی ہر ممکن امداد کرنی چاہیے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے فیصل کریم
پڑھیں:
آزاد کشمیر کی شخصیات کی فیصل ممتاز راٹھور کی بطور وزیراعظم نامزدگی پر اظہارِ تحسین
فائل فوٹوآزاد کشمیر کے مختلف شعبۂ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی بطور وزیراعظم آزاد کشمیر نامزدگی کے فیصلے کو خوش آئند قرار دے دیا۔
فیضان عارف ایڈووکیٹ نے کہا کہ راجہ فیصل ممتاز راٹھور ایک منجھے ہوئے سیاسی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اور مفاہمت پسند شخصیت کے مالک ہیں، فیصل ممتاز راٹھور آزاد کشمیر کے نوجوانوں میں بھی مقبول ہیں، جبکہ ریاست کی ترقی کے لیے ان کی نامزدگی ایک مثبت قدم ہے۔
بزنس مین راجہ آفتاب اصغر نے امید ظاہر کی کہ نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور عوامی مسائل کے حل کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کریں گے، کاروباری برادری اور نوجوانوں کی ترقی بھی ان کی ترجیحات میں شامل ہونی چاہیے۔
آزاد کشمیر چیمبر آف کامرس کے سابق صدر فیصل منظور نے کہا کہ توقع ہے کہ فیصل ممتاز راٹھور ریاست کی بہتری کے لیے اپنی سیاسی بصیرت بروئے کار لائیں گے اور عوامی فلاح کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ، روزگار کے مواقع اور نوجوانوں کی ترقی کے لیے اقدامات ناگزیر ہیں اور امید ہے کہ نامزد وزیراعظم ان پر خصوصی توجہ دیں گے۔