عمران خان کے ٹائیگرز نے رات جاگ کر معرکہ حق پر مہم چلائی لیکن انہیں ایوارڈ نہیں دیا گیا: فیصل جاوید WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس) پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے سوشل میڈیا پر معرکہ حق پر مہم چلانے والے پی ٹی آئی کے لوگوں کو ایوارڈ نہ ملنے پر شکوہ کردیا۔


سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے فیصل جاوید نے کہا کہ عمران خان نے جیل سے کہا کہ قوم متحد ہو ، ان کے سوشل میڈیا ٹائیگرز نے معرکہ حق پر مہم چلائی لیکن ان ٹائیگرز کو ایوارڈ نہیں دیا گیا۔


انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ٹائیگرز نے معرکہ حق کے دوران رات جاگ کر بھارت کا جھوٹا پروپییگنڈا بے نقاب کیا، ان سوشل میڈیا ٹائیگرز کو ایوارڈ نہیں دیا گیا،آپ نے ایوارڈ کی وقعت ختم کردی۔


فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ یوم آزادی کے اشتہار میں پورے ٹبرکی تصویرتھی اور قائداعظم کی نہیں تھی جس کی مذمت کرتے ہیں، حکومت کا اقدام شرمناک ہے، ہمیں وضاحت چاہیے کہ کیوں اشتہار سے قائد اعظم کو نکالا گیا۔
سینیٹر فیصل جاوید نے چیئرمین سینیٹ سے کہا کہ آپ اس کی وضاحت مانگیں،اشتہار ٹیکس پیئر کے پیسے سے بنا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 5 روزہ سرکاری دورے پر جاپان روانہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 5 روزہ سرکاری دورے پر جاپان روانہ پاکستان کے ارب پتی بزنس ٹائیکونز کی فہرست جاری، بیسٹ وے گروپ کے سر انور پرویز 3 ارب 62 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کے.

.. مودی حکومت نے فوجی افسران کو گیم شو میں شامل کر کے ادارے کے وقار کو مجروح کردیا رافیل طیاروں کی ناکامی کے باوجود مودی سرکار کی فرانس سے معاہدے کی کوشش موڈیز کی ریٹنگ اپ گریڈ سے پاکستان کی معیشت پر عالمی اعتماد میں اضافہ بھارت کا سندھ طاس معاہدے پر عالمی ثالثی عدالت کا پاکستان کے حق میں فیصلہ ماننے سے انکار TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ایوارڈ نہیں دیا گیا معرکہ حق پر مہم فیصل جاوید ٹائیگرز نے کہا کہ

پڑھیں:

ایڈیٹر انویسٹی گیشن دی نیوز انصار عباسی کی معرکۂ حق ایوارڈ لینے سے معذرت

سینئر صحافی اور ایڈیٹر انویسٹی گیشن دی نیوز انصار عباسی نے معرکۂ حق ایوارڈ لینے سے معذرت کر لی۔

انصار عباسی نے سیکریٹری کابینہ کو ایوارڈ نہ لینے کے فیصلے سے آگاہ کر دیا۔

ایڈیٹر انویسٹی گیشن دی نیوز انصار عباسی کا کہنا ہے کہ پوری قوم معرکۂ حق ایوارڈ کی حق دار ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے کوئی غیر معمولی کام نہیں کیا، جو کیا وہ میرا فرض تھا۔

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی نے اقوام متحدہ میں ناموس رسالت کی آواز اٹھائی، سینیٹر فیصل جاوید
  • جس نے پاکستان کے ساتھ دشمنی کی اس کا بیڑہ غرق ہوگیا، اسحاق ڈار
  • ایڈیٹر انویسٹی گیشن دی نیوز انصار عباسی کی معرکۂ حق ایوارڈ لینے سے معذرت
  • سینئر صحافی انصار عباسی کی معرکہ حق ایوارڈ لینے سے معذرت
  • فیصل خان کے سنگین الزامات پر عامر خان کے اہل خانہ کا ردعمل سامنے آگیا
  • پس پردہ کوششیں، حکومت، PTI مذاکرات کے امکانات روشن
  • عمران خان سے ملاقات کا دن،علیمہ خان اور بہنوں کو تحویل میں لے کر چکری انٹرچینج پہنچا دیا گیا
  •   گرفتاری منظور ہے، لیکن ضمانت نہیں کراؤں گی،علیمہ خان کا دوٹوک اعلان
  • قاسم اور سلیمان سیاست میں آنا چاہیں تو انہیں کسی نےمنع نہیں کیا،عمر ایوب