فیصل آباد: فیڈمک میں 78ویں یومِ آزادی کی تقریب کا انعقاد، پرچم کشائی، کیک کاٹا اور پودا بھی لگایا گیا۔
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
فیڈمک میں 78ویں یومِ آزادی کا جشن: پرچم کشائی، کیک کاٹنے اور شجرکاری کی تقریب کروائی گئی فیڈمک کے مرکزی دفتر میں پاکستان کے یومِ آزادی کی مناسبت سے پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں پرچم کشائی، کیک کاٹنے اور شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا تقریب میں سی ای او فیڈمک میاں جمیل احمد اور فیڈمک کے عملے نے شرکت کی ،جبکہ سی ای او فیڈمک میاں جمیل احمد نے پرچم کشائی کی اور چودہ اگست کا کیک کاٹا اس موقع پر ملک کی سالمیت ،خوشحالی اور فیڈمک کی ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ سی ای او فیڈمک نے کہا کہ آزادی صرف جشن نہیں، بلکہ قومی ذمہ داریوں کی تجدید کا دن ہے۔آج کا دن ہمیں بانیان پاکستان کی جدوجہد اور شہداء کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے ،یوم آزادی کا اصل تقاضا یہی ہے کہ ہم اپنے فرائض ایمانداری سے ادا کریں ،ہم سب کو مل کر پاکستان کو دنیا کی مستحکم معیشتوں میں شامل کرنا ہے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
یومِ آزادی پر سپریم کورٹ میں پہلی بار پرچم کشائی کی تقریب
اسلام آباد: پاکستان کی78ویں سالگرہ کے موقع پر سپریم کورٹ آف پاکستان میں پہلی بار پرچم کشائی کی باوقار تقریب منعقد ہوئی.جس میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے قومی پرچم بلند کیا۔تقریب میں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی جبکہ سپریم کورٹ کے معزز ججز، عدالتی عملے اور سٹاف ممبران نے بھرپور شرکت کی. تاہم تقریب کا ماحول قومی جذبے، وقار اور یکجہتی کا عکاس رہا۔یہ پہلا موقع تھا جب اعلیٰ عدلیہ کے احاطے میں یومِ آزادی پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی.جسے تاریخی قدم قرار دیا جا رہا ہے۔چیف جسٹس نے تقریب کے دوران قومی اتحاد، عدالتی آزادی اور آئین کی پاسداری کے عزم کو دہرایا۔یہ تقریب نہ صرف ادارے کے اندر حب الوطنی کے جذبے کو اجاگر کرنے کا باعث بنی .بلکہ اعلیٰ عدلیہ کی جانب سے ایک مثبت اور علامتی پیغام بھی عوام تک پہنچایا گیا۔