خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹرکریش کرگیا، 3 افراد شہید
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
ویب ڈیسک : خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹرکریش کرگیا جس کے نتیجے میں 3 افراد شہید ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل سالارزئی کے علاقے جبراڑئی میں گزشتہ رات آنے والے سیلابی ریلے سے متعدد گھر تباہ ہو گئے، رابطہ سڑکیں اور پل پانی میں بہہ گئے۔ چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر باجوڑ میں امدادی سرگرمیوں کے لیے جارہا تھا کہ حادثے کا شکار ہوگیا ۔
محکمہ داخلہ کے کنٹرو ل روم سے صوبے کے تمام حساس جلوسوں کی لائیو مانیٹرنگ جاری
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہےکہ ہمارا فوکس سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن پر ہے، ریسکیو ٹیمیں ضلع بونیر کے لیے پہنچ رہی ہیں۔انہوں نےلوگوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی اور کہاکہ جب تک سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن مکمل نہ ہو، تمام ممبران قومی و صوبائی اسمبلی، صوبائی وزرا اور ناظمین متاثرہ علاقوں رہیں۔
واضح رہے کے پی کے حکومت کے پاس دو ہیلی کاپٹر تھے جس میں سے ایک باجوڑ جبکہ دوسرا بونیر میں ریسکیو آپریشن جاری رکھے ہوئے تھا، باجوڑ میں ریسکیو آپریشن کے دوران کے پی کے حکومت کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر گریش ہوگیا ہے ۔
ملک بھرمیں عید میلاد النبی ﷺبھرپور انداز سے منانے کی قرارداد منظور
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں مصروف ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا، ہیلی کاپٹر سیلاب میں امدادی کارروائیوں کے لیے مختص کیا گیا تھا ۔ صوبائی حکومت کا ہیلی کاپٹر سیلاب متاثرین کے ریسکیو آپریشن میں شریک تھا کہ مہمند پنڈیالی سوکئی پہاڑی پر حادثے کا شکار ہوا۔ہیلی کاپٹر حادثے میں فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے مختلف اضلاع میں بادل پھٹنے سے پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی تھی کہ ریسکیو اور ریلیف کی کاروائیوں کیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں. کمشنر ملاکنڈ اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ ریسکیو کاروائیوں کی خود نگرانی کریں. وزیراعلیٰ نے تمام ضلعی انتظامیہ خصوصاً دیر اور سوات کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی تھی۔