خیبرپختونخوا میں پاک فوج کا فلڈ ریلیف آپریشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
جنگ فوٹوز
صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع اس وقت طوفانی بارش، کلاؤڈ برسٹ، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلوں کی زد میں ہیں۔
پاک فوج کے پی کے میں فلڈ ریلیف آپریشن میں مصروفِ عمل ہے، پاک فوج سوات، باجوڑ اور دیگر سیلاب متاثرہ اضلاع میں ریسکیو آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔
پاک فوج کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہی ہیں۔
باجوڑ میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے لوگوں کو ریسکیو کیا جا رہا ہے جبکہ متاثرین کو راشن اور ادویات کی فراہمی بھی بذریعہ ہیلی کاپٹر کی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پاک فوج
پڑھیں:
باجوڑ سے افغان خودکش بمبار اور سہولت کار گرفتار
محکمہ انسداد دہشتگری خیبرپختونخوا نے ایلیٹ فورس اور مقامی پولیس کے ساتھ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے افغان خودکش حملہ آور کو سہولت کار سمیت گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی سوات، ایلیٹ فورس کے جوان اور باجوڑ پولیس نے علاقے میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران دو مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع پر خشک نالے کے قریب کارروائی کی۔
پولیس کے مطابق دو مشکوک افراد کی قریبی نالے میں موجودگی کی اطلاع ملی جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے خشک نالے سے 2 مشکوک افراد کو گھیرے میں لیا جنہوں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی روپوش ہونے کی کوشش کی تاہم بھرپور حکمت عملی سے دونوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
ابتدائی تفتیش پر معلوم ہوا کہ گرفتار ملزمان دہشتگردی کی بڑی کارروائی کا ارادہ رکھتے تھے۔ تفتیش کے دوران یہ بات سامے آئی کہ افغانستان کے صوبے بلخ سے تعلق رکھنے والا قیس خودکش حملے کی غرض سے پاکستان آیا اور وہ اپنے سہولت کار دہشت گرد رفیع اللہ کے ساتھ موجود تھا۔
پولیس کے مطابق دونوں دہشتگردوں کے قبضہ سے 3 عدد دستی بم جبکہ خودکش بمبار کے پاس سے نیلے تھیلے میں لپٹی دیسی آئی ای ڈی، فیوز اور بارود برآمد ہوا۔