خاتون ہراساںی کیس، سی ای او کے الیکٹرک نے 25 لاکھ روپے جرمانہ عدالت میں جمع کرادیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
کراچی:
سندھ ہائی کورٹ نے سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کی جانب سے خاتون کو ہراساں کرنے سے متعلق 25 لاکھ روپے جرمانے کی رقم ناظر سندھ ہائیکورٹ کے اکاونٹ میں جمع کرادی۔
سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے عدالتی حکم پر 25 لاکھ روپے جرمانے کی رقم 7 اگست کو نیشنل بینک آف پاکستان میں جمع کرائی ہے۔
سندھ ہائی کورٹ نے مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا صوبائی محتسب کا حکم نامہ جزوی معطل کردیا تھا۔ عدالت نے صوبائی محتسب کے حکم نامے کے مطابق مونس علوی کو 25 لاکھ روپے جرمانے کی رقم ناظر سندھ ہائی کورٹ کے پاس جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔
صوبائی محتسب نے خاتون کو ہراساں کرنے کا جرم ثابت ہونے پر سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے اور 25 لاکھ روپے جرمانے کا حکم دیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سی ای او کے الیکٹرک لاکھ روپے جرمانے مونس علوی
پڑھیں:
زرتاج گل کی 11 اگست تک حفاظتی ضمانت منظور
—فائل فوٹوپشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی کی رہنما زرتاج گل کو 11 اگست تک حفاظتی ضمانت دے دی۔
پشاور ہائی کورٹ نے زرتاج گل کو1 لاکھ اور 2 نفری ضمانتی مچلکوں پر حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار کو 11 اگست تک گرفتار نہ کیا جائے۔
عدالت نے کہا کہ زرتاج گل کو اے ٹی سی فیصل آباد نے 10 سال کی سزا سنائی ہے، وکیل کے مطابق درخواست گزار لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرنا چاہتی ہیں، اے ٹی سی نے درخواست گزار کی غیرموجودگی میں سزا سنائی ہے۔
زرتاج گل نے کہا کہ سوال کرنا کارکنان کا حق ہے، تحریک انصاف خاندانی پارٹی نہیں، بانی پی ٹی آئی ہی فیصلہ کریں گے
پشاور ہائی کورٹ نے کہا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ درخواست گزار سزا یافتہ ہے، حفاظتی ضمانت کی حقدار نہیں، یہ طے شدہ قانون ہے کہ انصاف تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے، آئین کے تحت ملزم کو شفاف ٹرائل اور اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔
عدالت نے کہا کہ درخواست گزار نے عدالت کے سامنے سرنڈر کیا ہے، ہم یہ مناسب سمجھتے ہیں کہ لاہور ہائی کورٹ میں اپیل کا موقع دیا جائے، درخواست گزار کو لاہور ہائی کورٹ میں سرنڈر ہونے تک گرفتار نہ کیا جائے۔