عوام سیلابی صورتحال میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں، نقصانات کا ازالہ کیا جائےگا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے صوبے میں سیلاب کے باعث ہنگامی صورتحال سے متعلق کہا ہے کہ ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژنز میں کلاؤڈ برسٹ اور شدید بارشوں کے باعث تباہ کن سیلابی ریلے آئے ہیں، جن کے نتیجے میں مختلف حادثات میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں۔ عوام موجودہ صورت حال احتیاطی تدابیر اختیار کریں، نقصانات کا مکمل ازالہ کیا جائےگا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا: سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے جانے والا سرکاری ہیلی کاپٹر تباہ، 5 افراد شہید
اپنے ویڈیو بیان میں وزیراعلیٰ نے کہاکہ اس صورتحال میں لوگوں کو ریسکیو کرنے کے لیے صوبائی حکومت کے 2 ہیلی کاپٹرز کام کر رہے تھے، تاہم ان میں سے ایک ہیلی کاپٹر خراب موسم کے باعث افسوسناک حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں عملے کے 5 افراد شہید ہوئے۔
انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت کے تمام متعلقہ محکمے اور ادارے ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں میں مصروف ہیں جبکہ متاثرہ اضلاع کے ساتھ ساتھ دیگر اضلاع کی انتظامیہ کو بھی ہائی الرٹ کیا گیا ہے اور حفاظتی اقدامات جاری ہیں۔
علی امین گنڈاپور کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس میں کنٹرول روم کے ذریعے تمام صورتحال کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں بند سڑکوں کو کھولنے اور ریسکیو کارروائیوں کے لیے ہیوی مشینری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ املاک کو پہنچنے والے نقصانات کے ازالے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں صوبائی حکومت عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور قدرتی آفات سے ہونے والے تمام نقصانات کا مکمل ازالہ کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے منتخب عوامی نمائندے متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں اور وہ مقامی انتظامیہ کے ساتھ کوآرڈینیشن رکھیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ان شااللہ ہم سب مل کر جلد اس صورتحال پر قابو پا لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی خیبرپختونخوا میں امدادی سامان بھیجنے کی ہدایت، گورنر اور وزیراعلیٰ سے ٹیلیفونک رابطہ
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی ہے، اب تک 200 سے زیادہ افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جبکہ متعدد زخمی ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے این ڈی ایم اے کو ہنگامی بنیادوں پر امدادی سرگرمیاں شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews احتیاطی تدابیر خیبرپختونخوا سیلاب علی امین گنڈاپور ہنگامی صورت حال وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: احتیاطی تدابیر خیبرپختونخوا سیلاب علی امین گنڈاپور ہنگامی صورت حال وزیراعلی خیبرپختونخوا وی نیوز احتیاطی تدابیر کے ساتھ کے لیے
پڑھیں:
کالاباغ ڈیم بنائیں ملک بچائیں، مونس الہیٰ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الہیٰ نے موجودہ سیلابی صورتحال کے تناظر میں کالا باغ ڈیم کو ناگزیر قرار دے دیا۔
ایکس پر جاری ایک بیان میں مونس الہیٰ نے کہا کہ اس وقت آدھا پاکستان زیر آب ہے۔ پگھلتے گلیشئرز، کلاوئڈ برسٹس اور طوفانی بارشوں سے پہاڑوں میں افسوسناک بربادی اور میدانی علاقوں میں المناک تباہی ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب قوم کیلئے پانی سے محفوظ رہنے اور پانی کو محفوظ کرنے کی پیشگی تیاری ناگزیر ہے۔اب کالاباغ ڈیم بھی ناگزیر ہے۔کالاباغ ڈیم بنائیں ملک بچائیں۔
’’سیر سپاٹا“ وفود کو یورپی ممالک بھیجنے پر عوام کا کروڑوں روپیہ پانی کی طرح بہایا گیا،سردار آصف احمد علی اور سیکرٹری خارجہ کے رویہ کو ہدف تنقید بنایاگیا
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا اس وقت بدترین سیلابی صورتحال سے دوچار ہے۔ سیلاب کی وجہ سے ہونے والے حادثات میں 206 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
مزید :