کراچی: چنگچی رکشہ سے متعلق کمیٹی کی مدت ختم
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
فوٹو فائل
کراچی میں چنگچی رکشہ سے متعلق بنائی جانے والی کمیٹی کی مدت ختم ہوگئی۔
واضح رہے کہ کمشنر کراچی نے 15 جولائی کو گریونس ریڈریسل اینڈ ریگولیٹری ریویو کمیٹی بنائی تھی۔
ڈی سی ایسٹ ابرار احمد جعفر کمیٹی کے سربراہ جبکہ ایس ایس پی ٹریفک اور دیگر بھی کمیٹی میں شامل تھے۔ کمیٹی کو بڑی سڑکوں پر چنگچی سے متعلق قانونی اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ لینا تھا۔
چنگچی رکشہ سے متعلق کمیٹی کو 30 روز کے اندر سفارشات پیش کرنا تھیں۔ چنگچی ایسوسی ایشن کے مطابق کمیٹی بننے کے فوراً بعد ہی اجلاس کے لیے درخواست جمع کرائی تھی۔
چنگچی ایسوسی ایشن کے مطابق درخواست جمع کرانے کے باوجود کوئی اجلاس نہیں بلایا گیا۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر کراچی شرقی کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے اس موضوع پر اجلاس منعقد کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
موٹرسائیکل، رکشہ اور گاڑیوں کے اخراج ٹیسٹ کی فیس لازمی قرار
سٹی 42 : ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ نے موٹرسائیکل، رکشہ اور گاڑیوں کے اخراج ٹیسٹ کی فیس لازمی قرار دے دی ۔
موٹر سائیکل کے اخراج ٹیسٹ کی فیس 100 روپے مقرر کی گئی، جس کی خلاف ورزی پر کارروائی ہو گی ، جبکہ رکشہ مالکان کے لیے ٹیسٹ فیس 300 روپے جمع کرانا لازمی قرار دیا گیا۔ اس کے علاوہ 1000 سی سی تک کاروں کا اخراج ٹیسٹ 500 روپے مقرر کیا گیا۔
1000 سے 1500 سی سی کاروں کا ٹیسٹ 800 روپے، عدم ادائیگی پر جرمانہ ہو گا۔ 1500 سے 2500 سی سی گاڑیوں کا اخراج ٹیسٹ 1000 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
نائٹ شفٹ میں کام کرنے والوں کو گردے کی پتھری کا زیادہ خطرہ ؛ تحقیق سامنے آگئی
ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ نے کہا ہے کہ 2500 سے 4500 سی سی گاڑیوں کا ٹیسٹ 1500 روپے، مالکان کو فوری پابندی کرنی ہوگی۔ 4500 سی سی سے زائد گاڑیوں کی فیس 2000 روپے، تمام مالکان فوری جمع کرائیں۔ انہوں نے کہاکہ تمام فیسیں سرکاری اکاؤنٹ نمبر C-03855 میں جمع ہوں گی، کوئی رعایت نہیں دی جائے گی ۔