Nawaiwaqt:
2025-10-04@16:56:50 GMT

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی رپورٹ مسترد کر دی

اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی رپورٹ مسترد کر دی

پاکستان نے 12 اگست کو امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق جاری ہونے والی رپورٹ کو مسترد کردیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ سالانہ رپورٹ میں پاکستان میں انسانی حقوق کی مبینہ صورتحال پر تشویش ظاہر کی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں جبری گمشدگیوں، میڈیا پر پابندیوں، اقلیتی حقوق اور مزدوروں کے تحفظ سمیت مختلف مسائل جو کے تو برقرار ہیں اور انسانی حقوق ک صورتحال میں گزشتہ سال کی نسبت کوئی بہتری نہیں آئی ہے۔پاکستانی حکام نے اس رپورٹ کو حقائق کی یک طرفہ تشریح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں ملک کے جائز سیکیورٹی خدشات اور جاری اصلاحاتی اقدامات کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق انسانی حقوق کے جائزے اکثر کمزور ممالک پر دباؤ ڈالنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں، جبکہ فلسطین، کشمیر اور دیگر دیرینہ بحرانوں میں ہونے والی سنگین خلاف ورزیاں مسلسل نظرانداز کی جاتی ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان جیسے حساس علاقوں میں اقدامات دہشت گردی کے شدید خطرات کے پیش نظر کیے جاتے ہیں، جن میں سیکڑوں شہری اور سیکیورٹی اہلکار جانیں گنوا چکے ہیں۔مزید کہا گیا ہے کہ جبری گمشدگیوں کے بیشتر واقعات شدت پسند نیٹ ورکس میں شامل افراد سے متعلق ہوتے ہیں اور حقیقی کیسز قانونی کمیشنز کے ذریعے تحقیقات کے عمل سے گزرتے ہیں۔ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان میں انسدادِ تشدد قوانین نافذ ہیں، جن پر عدالتی نگرانی کے ساتھ عملدرآمد کیا جاتا ہے، جبکہ آزاد میڈیا پورے ملک میں سرگرم ہے اور عدالتوں نے صحافیوں کو غیر ضروری ہراسانی سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے متعدد فیصلے دیے ہیں۔اقلیتی حقوق کے حوالے سے حکومتی موقف میں کہا گیا کہ مذہبی اور توہینِ مذہب سے متعلق قوانین کا مقصد ایک متنوع معاشرے میں امن قائم رکھنا ہے، ان کے غلط استعمال کی سزا دی جاتی ہے، جبکہ مسیحی اور سکھ شادی ایکٹ جیسے اقدامات پاکستان کے اقلیتی تحفظ کے عزم کا ثبوت ہیں۔مزید کہا گیا کہ مزدوروں کے حقوق کو بہتر بنانے کے لیے معائنوں میں اضافہ، یونینز کی رسائی میں وسعت اور کم عمری کی شادی کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔رپورٹ میں لگائے گئے بین الاقوامی جبر کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان کی بیرونِ ملک کارروائیاں صرف عالمی سطح پر تسلیم شدہ دہشت گرد خطرات کے خلاف ہیں۔ترجمان نے یہ بھی یاد دلایا کہ پاکستان نے کسی معاہدے کی پابندی کے بغیر 23 لاکھ افغان مہاجرین کو دہائیوں سے پناہ دے رکھی ہے، جو دنیا میں انسانی خدمت کی ایک منفرد مثال ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پاکستان میں کہ پاکستان کہا گیا گیا ہے

پڑھیں:

حماس کا امریکی جنگ بندی منصوبہ مسترد کرنے کا عندیہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

غزہ: حماس کے عسکری ونگ کے سربراہ عزالدین الحداد نے امریکا کے نئے جنگ بندی منصوبے کو مسترد کرنے کا عندیہ دیا ہے، جسے وہ حماس کو کمزور اور ختم کرنے کی کوشش قرار دے رہے ہیں۔

عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق عزالدین الحداد کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ دراصل لڑائی ختم کرنے کے بجائے حماس کے وجود کو مٹانے کے لیے بنایا گیا ہے، اسی لیے وہ مسلح جدوجہد جاری رکھنے کے لیے تیار ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ 20 نکاتی فریم ورک کو اسرائیل پہلے ہی قبول کرچکا ہے، اس میں حماس پر یہ شرط عائد کی گئی ہے کہ وہ ہتھیار ڈال دے اور آئندہ غزہ کی حکومت میں کوئی کردار ادا نہ کرے،  اس شرط کو حماس اپنی بقا کے خلاف سمجھتی ہے۔

خیال رہےکہ حماس کے قبضے میں اس وقت 48 یرغمالی موجود ہیں جن میں سے صرف 20 کے زندہ ہونے کا امکان ہے، منصوبے کے تحت پہلے 72 گھنٹوں میں تمام یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ بھی ایک بڑی رکاوٹ بن گیا ہے۔

حماس قیادت کو خدشہ ہے کہ اگر وہ یرغمالیوں کو رہا کردے تو اسرائیل دوبارہ حملے شروع کرسکتا ہے، خاص طور پر اس واقعے کے بعد جب امریکا کی مخالفت کے باوجود دوحہ میں حماس قیادت پر فضائی حملہ کیا گیا۔

امریکی منصوبے میں غزہ کی سرحدوں پر ’سیکیورٹی بفر زون‘ قائم کرنے اور ایک عارضی بین الاقوامی فورس تعینات کرنے کی تجویز بھی شامل ہے، جسے حماس نئی شکل میں قبضے کے مترادف قرار دیتی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے بھی منصوبے کی کئی شقوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینی ریاست کے قیام کی سخت مزاحمت کرے گا،  اس صورتحال کے باعث امریکی منصوبے پر عملدرآمد کے امکانات مزید کمزور ہوگئے ہیں۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • صمود فلوٹیلا: گریٹا تھنبرگ سمیت دیگر انسانی حقوق کے کارکنوں پر اسرائیلی فوج کے تشدد کا انکشاف
  • مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کو ریاستی پالیسی قرار دینے کو مسترد کرتے ہیں: حافظ نعیم 
  •  امریکی سرپرستی میں پیش کیا جانے والا نام نہاد غزہ امن منصوبہ مسترد کرتے ہیں، صہیب عمار صدیقی
  • یوکرین جنگ خطرناک اور مہلک مرحلے میں داخل، انسانی حقوق کمشنر
  • حماس کا امریکی جنگ بندی منصوبہ مسترد کرنے کا عندیہ
  • صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی جارحیت اور بربریت کی شدید مذمت کرتے ہیں، ثقلین علی جعفری
  • صمود فلوٹیلا پرحملہ، انسانیت کا مقدمہ
  • عمران خان کی غیرقانونی قید انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، حلیم عادل شیخ
  • اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ، 200 سے زائد انسانی حقوق کارکن گرفتار کرلئے، دنیا بھر میں مذمت جاری
  • اسرائیل صمود فلوٹیلا کے کارکنوں کو اغوا کر رہا ہے، فرانسسکا البانیز