ہمارے نیوکلیئر اثاثے دفاع کیلیے ہیں، مودی کو خواب میں بھی پاک فوج نظر آتی ہے: خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
وزیر دفاع نے کہا کہ نریندر مودی کیلیے دوسری جنگ بھارت کے اندر نظر آ رہی ہے جہاں ان کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں، بھارتی شہری خود کہہ رہے کہ مودی کا رویہ ایسا تھا کہ جنگ تک کی نوبت آگئی.بھارتی وزیر اعظم پر کانگریس سمیت چھوٹی ریاستوں میں بھی شہری تنقید کر رہے ہیں۔’مودی ایسے بیانات دے کر اپنے گھر میں اٹھنے والے طوفان کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔ بھارتی وزیر اعظم جانے اور ان کے اپنے گھر کے سیاسی افراد جانیں پاکستان کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔ پاکستان کی ایٹمی صلاحیتیں اپنے دفاع میں ہیں کسی کو اس سے خطرہ نہیں ہو سکتا۔‘ان کا کہنا تھا کہ سال یا ڈیڑھ سال قبل بھارت کا سیاسی و معاشی طور پر کچھ مقام تھا لیکن مودی کے ہاتھوں بھارت اپنا مقام کھو بیٹھا ہے.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
خیبرپی کے : ہر دہشتگردی میں افغان باشندے ملوث ہوتے ہیں : فیصل کنڈی
پشاور(این این آئی) پیپلز پارٹی کے رہنما و گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپی کے میں ہر دہشتگردی میں افغان باشندے ملوث ہوتے ہیں۔اپنے بیان میں گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وانا کیڈٹ کالج پر حملے کو سکیورٹی فورسز نے بہترین صلاحیت سے ناکام بنایا، اسلام آباد کچہری اور وانا کیڈٹ کالج پر حملے میں بھی افغان باشندے ملوث ہیں، پاکستان نے برسوں افغان باشندوں کی مہمان نوازی کی، افغانستان بھارت اور اسرائیل کے ہاتھوں میں نہ کھیلے۔انہوں نے کہا کہ قطر اور ترکیہ میں افغانستان کے خلاف شواہد پیش کیے، پاکستان اس قسم کی افغان دہشت گردی مزید برداشت نہیں کر سکتا، بھارت کو چار دن میں منہ توڑ جواب دے سکتے ہیں تو یہ مٹھی بھر دہشت گرد ہمارے لیے کچھ نہیں۔