روس کا واٹس ایپ کالز کی روک تھام کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
روس نے انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی کالز کی روک تھام کا فیصلہ کیا ہے۔
رائٹرز کے مطابق روس نے میٹا کے ذیلی پلیٹ فارم پر مبینہ طور پر دھوکا دہی اور دہشتگردی کے کیسز میں معلومات فراہم نہ کرنے کے سبب یہ فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے اس سے قبل 2017 میں چین نے اپنے گریٹ فائر وال کا استعمال کرتے ہوئے اوور سیز سرورز کے ٹریفک کو روکنا شروع کیا تھا۔ چینی صارفین اس کی متبادل ایپ وی چیٹ استعمال کرتے ہیں۔
جبکہ شمالی کوریا میں بھی پلیٹ فارم پر پابندی عائد ہے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں 2017 سے متعدد ایپس پر انٹرنیٹ سے انٹرنیٹ وائس اور ویڈیو کالز پر پابندی عائد تھی، لیکن ٹیکسٹ میسجز کی اجازت تھی۔ 2020 میں ایکسپو دبئی ورلڈ فیئر کی وجہ سے واٹس ایپ اور دیگر ایپس کو کال کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ہم اسرائیلی بحری جہازوں کو گزرنے نہیں دینگے، پرتگالی سیاستدان
پرتگال کی بائیں بازو کی سیاسی جماعت کی رہنما نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم ہر اس شخص پر دہشتگردی کا الزام بے دھڑک عائد کر دیتی ہے کہ جو اسکی غیر انسانی پالیسیوں کی مخالفت یا ان پر تنقید کرے! اسلام ٹائمز۔ معروف پرتگالی سیاستدان و بائیں بازو کی سیاسی جماعت کی رہنما ماریانا روڈریگوس مرتاگوا نے غاصب صیہونی رژیم پر شدید تنقید کرتے ہوئے اس پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ عرب چینل الجزیرہ کے ساتھ ایک انٹرویو میں ماریانا روڈریگوس مرتاگوا کا کہنا تھا کہ اسرائیل ہر اس شخص پر دہشتگردی کا الزام بے دھڑک عائد کر دیتا ہے کہ جو اس کی غیر انسانی پالیسیوں کی مخالفت یا ان پر تنقید کرتا ہے۔ پرتگالی سیاستدان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ انسانیت کے خلاف جرائم کے ارتکاب کی وجہ سے قابض اسرائیلی رژیم پر ہمارا ملک بھی پابندیاں عائد کرے گا۔ یہ بتاتے ہوئے کہ ان کا ملک اسرائیلی بحری جہازوں کو پرتگالی پانیوں سے گزرنے کی اجازت ہرگز نہیں دے گا، پرتگالی سیاستدان نے مزید کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ اسرائیل کے خلاف مقدمات میں، ہمارا ملک بھی بین الاقوامی عدالتوں میں فریق بن جائے!