پارٹی مشکل دور سے گزر رہی، جنید اکبر رونے دھونے کی بجائے گھر بیٹھ جائیں، بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
پارٹی مشکل دور سے گزر رہی، جنید اکبر رونے دھونے کی بجائے گھر بیٹھ جائیں، بیرسٹر سیف WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز
مردان(سب نیوز)صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ جنید اکبر کو مشورہ ہے پارٹی مشکل دور سے گزر رہی ہے، رونے دھونے کے بجائے گھر بیٹھ جائیں۔
میڈیا گفتگو کرتے ہوئے صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا بانی پی ٹی آئی سے میں اس لئے ملتا ہوں کہ وہ مجھے ملنا چاہتے ہیں، اگر بانی پی ٹی آئی نہ ملنا چاہیں تو کہہ سکتے ہے کہ وہ مجھ سے ملنا نہیں چاہتے۔بیرسٹر سیف نے ہا کہ جنید اکبر شاید کچھ پریشان ہے، بانی نے انہیں جو ذمہ داری سونپی ہے وہ اس کو پورا نہیں کر رہے، جنید اکبر کسی پریشانی کی وجہ سے کام نہیں کر پا رہے۔
صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا کہ امیر مقام اگر سمجھتے ہیں کہ ان کے بھائی وزیراعلی بنیں گے تو یہ ان کی خام خیالی ہے، ہماری حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، تمام ارکان ہمارے ساتھ ہیں، اپنی آئینی مدت پورے کریں گے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد جو آئین کے مطابق ہوگا، صوبائی حکومت اس کو فالو کریگی، مخصوص نشستوں کا فیصلہ غیرقانونی اور غیر آئینی ہے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو 26 ویں آئینی ترمیم پر خوش ہونا چاہئے جس کے نتیجے میں سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ آیا ہے۔
صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا کہ سانحہ سوات کی انکوائری جاری ہے، ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دینگے، ناجائز تعمیرات اور غیر قانونی مائننگ کے خلاف آپریشن جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ کے پی کا بجٹ منظور ہو چکا ہے، اس میں کوئی مسئلہ نہیں، بانی پی ٹی آئی نے کے پی حکومت اور صوبائی اسمبلی کی جانب سے بجٹ کی منظوری کی توثیق کی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرتفصیلی فیصلے کا انتظار، الیکشن کمیشن کا اجلاس بے نتیجہ اختتام پذیر تفصیلی فیصلے کا انتظار، الیکشن کمیشن کا اجلاس بے نتیجہ اختتام پذیر نئے فنانس بل کے نافذ ہوتے ہی پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا شاہ محمود سمیت پی ٹی آئی کے اسیر رہنماوں کا قیادت کوکھلا خط ، حکومت سے مذاکرات کا مشورہ وزیراعظم سے عرفان صدیقی کی ملاقات، ملکی صورتحال اور تعلیمی امور پر تبادلہ خیال دوہری شہرت والے افسران کے خلاف شکنجہ سخت کر دیا گیا، چیئرمین ایف بی آر عمران خان کی پارٹی قیادت کو 10محرم کے بعد حکومت کیخلاف تحریک چلانے کی ہدایتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف جنید اکبر پی ٹی آئی نے کہا کہ سیف نے
پڑھیں:
گنڈا پور سے استعفیٰ مانگنے والے پہلے بلاول اور مریم نواز سے استعفیٰٰ مانگیں، بیرسٹر سیف
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ گنڈا پور کا استعفیٰ مانگنے والے تھرپارکر میں بھوک سے ہلاکتوں پر بلاول اور مری میں سیاحوں کے جاں بحق ہونے پر مریم نواز سے استعفیٰ مانگیں۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے سانحہ سوات پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سوات کا موسم خراب تھا، ایئیرایمبولینس کے استعمال پر بڑے نقصان کا خدشہ تھا، غفلت کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی جاری ہے، تجاوزات کو بھی گرایا جارہا ہے۔
دریائے سوات میں 12 اموات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے استعفیٰ کے مطالبے پر بیرسٹرسیف نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ وزیراعلی علی امین گنڈا پور سے استعفی مانگ رہے ہیں وہ پہلے بلاول بھٹو اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے استعفی مانگیں اور تھر کے بچوں کی اموات پر بلاول پر ایف آئی آر درج کروائیں۔
بیرسٹر سیف نے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر مولانا فضل الرحمان کو مبارک باد دیتے ہوئے کہ ان کی انتہائی دن رات کی محنت اور کوشش کے نتیجے میں 26 ویں آئینی ترمیم پاس ہوئی جس کے بعد اس قسم کے فیصلے ہو رہے ہیں۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے ڈاکٹر عباد کے بیان پر ان کی بھی کلاس لے لی اور کہا کہ گڑ گڑ کرو منہ میں مٹھاس آجائے گی ہوگا کچھ نہیں۔