سول اسپتال کراچی میں 24 گھنٹے سے بجلی معطل
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
کراچی:
سندھ کے سب سے بڑے ٹیچنگ اسپتال ڈاکٹر روتھ فاؤ سول اسپتال کے بیشتر یونٹوں میں منگل سے بجلی کی فراہمی معطل ہے، گزشتہ 24 گھنٹے سے بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے اسپتال کے او ٹی کمپلیکس، آرتھوپیڈک، میڈیکل و سرجیکل یونٹوں سمیت نصف اسپتال میں بجلی نہیں۔
اسپتال کے میڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈاکٹر خالد بخاری نے اپکسپریس کو بتایا کہ سول اسپتال کو فراہم جانے والی بجلی کی ایک پی ایم ٹی کافی عرصے سے خراب ہے۔ آئے دن پی ایم ٹی میں فنی خرابی رہتی ہے جس کی وجہ سے اسپتال کے متعدد اہم شعبوں میں اچانک بریک ڈاؤن ہوجاتا ہے، جس سے دوران آپریشن میں مریضوں کی جان کو بھی شدید خطرات لاحق ہوجاتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پی ایم ٹی کی تبدیلی کے لیے متعدد بار مکتوب بھی لکھے گئےلیکن ہماری درخواست پرابھی تک غور نہیں کیا گیا۔ انھوں نےبتایا کہ منگل کی شام سے سول اسپتال کی ایک پی ایم ٹی خراب ہونے کی وجہ اسپتال کے اپریشن تھیٹر سمیت متعدد یونٹوں میں بجلی نہیں تاہم اسپتال میں موجود 730 کلو واٹ کے دو جنرٹیروں کی مدد سے بجلی کی فراہمی کی جارہی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ جن یونٹوں میں بجلی کی فراہمی 24 گھنٹوں سے معطل ہے ان یونٹوں کو جنریٹرز سے بجلی فراہم کی جارہی ہے اور اب تک 3 لاکھ روپے سے زائد کا ڈیزل ڈالا جاچکا ہے، جبکہ مسلسل چلنے والے جنریٹروں میں آئل بھی ڈالا گیا ہے۔
ڈاکٹر خالد بخاری نے بتایا کہ زیر علاج مریضوں اور ان کے تیماداروں کو بجلی کی مسلسل فراہمی کی جارہی ہے۔ انھوں نے مزید بتایاکہ پی ایم ٹی میں فنی خرابی کی وجہ سے اسپتال کے یونٹوں میں اچانک بجلی کی فراہمی معطل ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے جنریٹروں کی مدد سے مریضوں کو بجلی فراہم کی جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپتال کو آئے دن بجلی کے بریک ڈاؤن کا سامناکرنا پڑرہا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بجلی کی فراہمی سول اسپتال یونٹوں میں اسپتال کے پی ایم ٹی بتایا کہ سے بجلی کی وجہ
پڑھیں:
کراچی: شوہر کے مبینہ بدترین تشدد سے کوما میں جانے والی نوبیاہتا دلہن انتقال کرگئی
کراچی کے علاقے لیاری میں شوہر کے مبینہ بدترین تشدد کے بعد کوما میں جانے والی نوبیاہتا لڑکی انتقال کر گئی۔
رپورٹ کے مطابق لیاری شاہ بیگ لین میں شوہر کے تشدد کا شکار نوبیاہتا دلہن شانتی سول اسپتال ٹراما سینٹر میں زیر علاج تھی۔
پولیس نے بتایا کہ 19 سالہ شانتی نے سول اسپتال ٹراما سینٹر میں اب سے کچھ دیر قبل دم توڑا، شوہر کے بہیمانہ تشدد کا شکار 19سالہ شانتی تشویشناک حالت میں مقامی اسپتال میں زیرعلاج تھی۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کی شادی 15 جون کواشوک سے ہوئی تھی جبکہ تشدد کا واقعہ 17 جون کو پیش آیا تھا، ملزم نے لڑکی کے جسم کے مختلف حصوں کو کاٹا تھا جس سے اسکی حالت انتہائی تشویشناک ہوگئی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بغدادی پولیس نے ملزم اشوک کو گرفتار کرلیا تھا، ملزم اشوک کیخلاف لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے، ملزم کو عدالت نے جیل بھیج دیا تھا۔