چین اور روس کے درمیان باہمی اعتماد میں تبدیلی نہیں آئی، چینی وزیر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
ریوڈی جنیرو :چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے ریو ڈی جنیرو میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی۔منگل کے روز وانگ ای نے کہا کہ حال ہی میں بین الاقوامی صورتحال میں بہت سی نئی تبدیلیاں آئی ہیں، لیکن چین اور روس کے درمیان باہمی اعتماد اور حمایت میں تبدیلی نہیں آئی ۔
انہوں نے کہا کہ برکس کے بانی ارکان کی حیثیت سے چین اور روس کو برکس فریم ورک میں ہم آہنگی اور تعاون کو مضبوط بنانا چاہئے، ترقی پذیر ممالک اور ابھرتی ہوئی معیشتوں کے درمیان یکجہتی اور تعاون کو گہرا کرنا چاہئے اور برکس کے اثر و رسوخ کو مسلسل مضبوط کرنا چاہئے۔لاوروف نے کہا کہ تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا کے سامنے روس اور چین کے لئے قریبی رابطے برقرار رکھنا ضروری ہے۔انہوں نے یوکرین کے ساتھ بغیر پیشگی شرائط کے امن مذاکرات شروع کرنے پر روس کی آمادگی کا اعادہ کیا۔ وانگ ای نے امن مذاکرات کو فروغ دینے کے حوالے سے چین کے اصولی موقف کی وضاحت کی۔فریقین نے اقوام متحدہ، شنگھائی تعاون تنظیم اور جی 20 جیسے کثیر الجہتی فریم ورک کے تحت تعاون کو مضبوط بنانے پر اسٹریٹجک گفتگو کی اور ایران اور جزیرہ نما کوریا کے جوہری مسئلے پر تبادلہ خیال کیا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستان اور اماارات کے درمیان سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ پر ویزا چھوٹ پر اتفاق؛ اسحاق ڈار
ویب ڈیسک : وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ابوظبی میں متحدہ عرب امارات کے وزیرِ خارجہ شیخ عبداللّٰہ بن زید النہیان کے ساتھ ملاقات کی ۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ پر ویزا چھوٹ پر اتفاق کیا گیا ۔ اسحاق ڈار کے مطابق یو اے ای حکام نے بتایا کہ ویزا چھوٹ 25 جولائی سے تمام ایئر پورٹس پر فعال کر دی ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی ایئر پورٹس پر بھی یو اے ای کے شہریوں کے لیے ویزا چھوٹ فعال کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان اس نظام کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں، مفاہمتی یادداشت کے 30 دن بعد یہ نظام نافذ العمل ہونے پر اتفاق ہوا ہے۔
اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے