سی ڈی اے اور نسٹ یونیورسٹی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
سی ڈی اے اور نسٹ یونیورسٹی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبر ایڈمن، ممبر پلاننگ، نسٹ کے وفد، ڈائریکٹر ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ سی ڈی اے سمیت دیگر اعلی افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں سی ڈی اے اور نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے گئے جسکا مقصد سی ڈی اے کے مختلف شعبہ جات میں افرادی قوت کی کمی کو شفافیت اور اہلیت کی بنیاد پر مبنی ریکروٹمنس کے جدید، فول پروف اور کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹنگ اور مارکنگ کے نظام کے تحت بھرتی کرنا ہے کیونکہ سی ڈی اے نہ صرف محنتی، قابل، تعلیم یافتہ، آئی ٹی ٹیکنالوجی کر عبور رکھنے والے بہتر سے بہترین افرادی قوت کے اضافے کیلئے پرعزم ہے بلکہ اس معاہدے کے تحت سی ڈی اے میں مختلف ونگز میں افرادی قوت کی بھرتی کیلئے نسٹ یونیورسٹی کا میرٹ اور ریکروٹمنٹ کا شاندار ٹریک ریکارڈ کے باعث انتخاب کیا ہے۔
جسمیں امیدواروں کی درخواستوں کی سیکروٹنی، کمپیوٹر بیسڈ تحریری ٹیسٹ لئے جائیں گے جو مکمل طور پر کمپیوٹر بیسڈ ہوں گے۔ ان امتحانات کا انعقاد نسٹ یونیورسٹی کرے گی جن کی نگرانی کے تمام مراحل سائنٹیفک اور خودکار نظام کے تحت نسٹ یونیورسٹی مکمل کرے گی۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے اس موقع پر کہا کہ سی ڈی اے کو تعلیم یافتہ، ہنر مند، باصلاحیت، محنتی اور قابل افراد کی تلاش ہے اور ان ٹیسٹوں کا مقصد صرف بھرتی نہیں بلکہ معیار، شفافیت اور میرٹ کو ترجیح دینا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ٹیسٹ کی کوالٹی اعلی ہونی چاہیے تاکہ صحیح معنوں میں ٹیلنٹ کو سی ڈی اے کا حصہ بنایا جائے۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سی ڈی اے میں بھرتی کا عمل شفافیت، اہلیت اور قابلیت کو بنیاد بنا کر مکمل کیا جائے گا، تاکہ ادارے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ پیشہ ور میسر ہوسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ادارے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے انسانی وسائل کا جدید اور مانیٹرنگ کا موثر نظام ناگزیر ہے اور اس مقصد کیلئے نسٹ یونیورسٹی کے ساتھ شراکت داری ایک اہم سنگِ میل ہے۔
سی ڈی اے اعلی تعلیم یافتہ، محنتی، قابل اور جدید آئی ٹی کے تقاضوں سے ہم آہنگ نوجوانوں کو روزگار کے مساوی اور شفاف مواقع فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے اس بات پر زور دیا کہ سی ڈی اے اور نسٹ مستقبل میں بھی مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھیں گے اور نسٹ کی جدید تحقیق سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے اور اس کے ساتھ سی ڈی اے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے اس امید کا اظہار کیا کہ نسٹ کی اکیڈیمیا اور سی ڈی اے کے مابین اشتراکِ عمل کو فروغ دے کر قومی ترقی، جدت اور استعداد کار میں بہتری لائی جائے گی۔ نسٹ کے وفد نے سی ڈی اے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے کو یقین دلایا کہ نسٹ میرٹ، شفافیت اور کمپیوٹر بیسڈ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے سی ڈی اے میں بھرتی کیلئے امیدواروں کی ریکروٹمنٹ کرے گا تاکہ وہ سی ڈی اے کا حصہ بن کر سی ڈی اے کے پلیٹ فارم سے اسلام آباد اور ملک کی ترقی و خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرسکیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکی حکومت کو اعتماد کے عالمی بحران کا سامنا ہے، چینی میڈیا پہلگام واقعہ کے بعد پاک بھارت کشیدگی: ملک کے تمام ائیر پورٹس پر سکیورٹی سخت کر دی گی جاسوسی کی کوشش ناکام، پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا پناہ گزینوں کی میزبانی کرنیوالے ممالک کو گرانٹس دی جائے: پاکستانی مندوب افتخار احمد علاقائی حریف کی سرپرستی میں دہشت گردی کا سامنا ہے: پاکستانی قونصلر جواد اجمل لاہور کیلئے اعزاز، نیویارک، لندن، واشنگٹن، برلن، استنبول، پیرس سے زیادہ محفوظ قرار مشترکہ مفادات کونسل نے دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا منصوبہ ختم کردیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نسٹ یونیورسٹی سی ڈی اے اور اور نسٹ
پڑھیں:
( 9 مئی مقدمات)ضمانت منسوخ ، عمران خان کا سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں درخواست دائر کردی
بانی پی ٹی آئی سے وکالت نامے دستخط کرانے ہیں جیل انتظامیہ رکاوٹ پیدا کر رہی ہے، درخواست
لاہور کے 9 مئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منسوخ ہونے کے معاملے پر انہوں نے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا۔سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کے لیے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں درخواست دائر کردی ہے۔درخواست ایڈووکیٹ فیصل ملک کی جانب سے اے ٹی سی میں دائر کی گئی ہے۔درخواست گزار کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے وکالت نامے دستخط کرانے ہیں جس میں جیل انتظامیہ رکاوٹ پیدا کر رہی ہے، اگست سے پہلے سپریم کورٹ میں ضمانت کی درخواستیں دائر کرنا چاہتے ہیں۔اس معاملے پر عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جیل حکام آج ہی وکالت نامے دستخط کروا کے رپورٹ آج تک عدالت میں دیں۔