اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان کی معزز جج جسٹس عائشہ ملک کو قانون کے شعبے میں نمایاں خدمات پر یونیورسٹی آف لندن کی جانب سے اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا گیا ہے۔

برطانیہ کی معروف تعلیمی درسگاہ یونیورسٹی آف لندن نے جسٹس عائشہ ملک کو 28 اپریل 2025 کو منعقدہ تقریب میں اعزازی ڈگری عطا کی۔ اس موقع پر یونیورسٹی نے جسٹس عائشہ کو قانون و انصاف کے شعبے میں ان کی بے مثال خدمات اور خواتین کی نمائندگی کو فروغ دینے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

جسٹس عائشہ ملک نے 2022 میں سپریم کورٹ آف پاکستان میں بطور پہلی خاتون جج شمولیت اختیار کی، جو ملکی عدالتی تاریخ کا ایک اہم سنگ میل ہے۔ ان کی پیشہ ورانہ قابلیت، اصول پسندی اور عدالتی بصیرت کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر سراہا جاتا ہے۔

یونیورسٹی آف لندن کی جانب سے یہ اعزاز پاکستان کی عدلیہ میں خواتین کی شمولیت اور کردار کو عالمی سطح پر تسلیم کیے جانے کا ایک مثبت اشارہ ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: یونیورسٹی ا ف لندن جسٹس عائشہ ملک

پڑھیں:

نواز شریف غیر ملکی ایئرلائن کے ذریعے لاہور سے لندن روانہ

لاہور:

سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف غیر ملکی ایئرلائن کے ذریعے لاہور سے لندن روانہ ہو گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم آج جاتی امرا رائیونڈ سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے، جہاں سے وہ غیر ملکی ایئرلائن قطر ایئرویز کی پرواز کے ذریعے لندن روانہ ہوئے۔

قبل ازیں جاتی امرا رائیونڈ میں نواز شریف کی روانگی کی تمام تر تیاریاں مکمل کی گئیں۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کا لندن میں قیام تقریبا 2 ہفتے طویل ہونے کا امکان ہے۔ نواز شریف لندن میں اپنا معمول کا طبی معائنہ بھی کروائیں گے۔

یاد رہے کہ نواز شریف نے کچھ روز قبل پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز میں اپنا چیک اپ بھی کروایا تھا، جہاں ان کی گردن کی ایم آر آئی بھی کی گئی تھی۔ نواز شریف کو پٹھوں میں درد کی شکایت سامنے آئی تھی۔

اس سے قبل نواز شریف رواں سال جون میں لندن گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ نے عمر قید کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کو عدالتی کام سے روک دیا
  • جعلی ڈگری کیس، جسٹس طارق محمود جہانگیری کو بطور جج کام سے روک دیا گیا
  • جسٹس طارق محمود جہانگیری کی مبینہ جعلی ڈگری کیس میں بڑی پیشرفت
  • 27 ستمبر کو لندن میں طبی معائنہ‘ نواز شریف سوئٹزر لینڈ چلے گئے
  • نواز شریف واقعی علاج کی غرض سے لندن گئے ہیں ؟
  • کسی ملزم کو عدالتی پراسیس کا غلط استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، چیف جسٹس
  • مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف لندن روانہ
  • نواز شریف کی آج طبی معائنے کے لیے لندن روانگی کا امکان
  • نواز شریف غیر ملکی ایئرلائن کے ذریعے لاہور سے لندن روانہ