’چیز از فنٹاسٹک‘، اضافی پنیر نہ ملنے پر مہمان نے شادی ہال میں بس گھسیڑ دی
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
اتر پردیش کے حامد پور گاؤں میں شادی کی تقریب میں اضافی پنیر نہ ملنے پر آگ بگولا ہوجانے والے ایک مہمان نے خطرناک قدم اٹھا کر فنکشن کا سیاناس کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شادی میں شریک ایک شخص نے مطلوبہ مقدار میں پنیر نہ ملنے پر طیش میں آکر منی بس گھسیڑ کر شادی کا منڈپ تباہ کردیا جس کے باعث دلہا دلہن کے 5 قریبی رشتے دار زخمی ہوگئے۔
آخر ہوا کیا تھا؟خطرناک حد تک پنیر کے شوقین اس مہمان کی شناخت دھرمیندر یادو عرف بمبو کے طور پر کی گئی ہے جو باراتیوں کو بس میں شادی ہال لایا تھا۔
کھانا کھلنے پر اس کو دیگر مہمانوں کی طرح پنیر بھی دیا گیا جو اس کو بہت پسند آیا جس پر اس نے مزید پنیر مانگ لیا لیکن کھانا دینے والوں نے معذرت کرلی۔
اس انکار پر بمبو غصے سے لال پیلا ہوگیا اور سب کو سبق سکھانے کے لیے باہر کھڑی اپنی منی بس لاکر ہال میں گھسا دی۔
اس ناگہانی حملے کے سبب نہ صرف منڈپ (اسٹیج) تباہ و برباد ہوا بلکہ وہاں اطمینان سے بیٹھے دلہا کے والد، دلہن کے چچا اور دیگر 4
افراد شدید زخمی بھی ہوگئے۔
تمام زخمی افراد کو فوری طور پر طبی علاج کے لیے قریبی اسپتال لے جایا گیا لیکن حالت تشویشناک ہونے کے سبب ان میں سے 2 کو ٹراما سینٹر میں داخل کرادیا گیا۔
تقریب کا سیاناسہفتے کو پیش آنے والے اس واقعے نے شادی کے جشن کو ماتم میں تبدیل کر دیا۔ تاہم شادی کی تقریب کسی نہ کسی طرح اتوار کو منعقعد کردی گئی۔
شادی کی تقریب کو ٹھکانے لگانے کے بعد بمبو بھاگ نکلا تھا تاہم پولیس نے اس کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔
پولیس نے بمبو کے خلاف اقدام قتل، اندھادھند ڈرائیونگ سے انسانی جان کو خطرے میں ڈالنے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اترپردیش بھارت چیز یز فنٹاسٹک شادی کا منڈپ بس سے تباہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اترپردیش بھارت چیز یز فنٹاسٹک کے لیے
پڑھیں:
سپریم کورٹ آف پاکستان میں انتظامی تقرریاں، متعدد ڈپٹی رجسٹرارز کو اضافی چارجز تفویص
سپریم کورٹ آف پاکستان میں اہم انتظامی تقرریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔
اعلامیے کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل محمد لغاری کو رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات کردیا گیا ہے۔ سہیل محمد لغاری کا تعلق سندھ کی عدلیہ سے ہے اور وہ گریڈ 22 کے افسر ہیں۔
سہیل محمد لغاری اس سے قبل سیکریٹری سپریم جوڈیشل کونسل کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے جبکہ وہ رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: سپریم کورٹ: شبلی فراز کی خالی نشست پر سینیٹ الیکشن روکنے کی درخواست مسترد
مزید برآں، فخر زمان کو ڈائریکٹر جنرل ریفارمز سپریم کورٹ تعینات کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فخر زمان ادارہ جاتی اصلاحات اور پالیسی سازی میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
اسی طرح عابد رضوان عابد کو سیکریٹری سپریم جوڈیشل کونسل مقرر کردیا گیا ہے۔
اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ متعدد ڈپٹی رجسٹرارز کو مختلف برانچ رجسٹریز میں ایڈیشنل رجسٹرار کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ کے مطابق ان تقرریوں کا مقصد ادارہ جاتی کارکردگی اور نظم و نسق کو مزید مؤثر بنانا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
رجسٹرار سپریم کورٹ عدلیہ