بیروزگار ہیں تومسئلہ نہیں! پاکستانیوں کو نوکری کی تلاش کیلئے ویزا دینے والے 7 ممالک سے متعلق جانیں تمام تفصیلات
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
بین الاقوامی کیریئر بنانے کی امید رکھنے والے بہت سے پاکستانیوں کے لیے بیرون ملک سے ملازمت کی پیشکش کو حاصل کرنا مشکل لگتا ہے۔ تاہم، اب کئی ممالک ایسے ہیں جو ’جاب سیکر ویزا‘ فراہم کر رہے ہیں، جس کے تحت آپ بغیر کسی اسپانسر یا پیشگی نوکری کے، عارضی طور پر وہاں رہ کر ملازمت تلاش کر سکتے ہیں۔
کچھ ممالک جن میں جرمنی، آسٹریا، سویڈن، متحدہ عرب امارات، پرتگال، اسپین اور ڈنمارک ، وہ ممالک ہیں جو سال 2025 میں پاکستانیوں کے لیے جاب سیکر ویزے پیش کر رہے ہیں۔
جاب سیکر ویزا کیا ہے؟
جاب سیکر ویزا ایک عارضی رہائشی اجازت نامہ ہوتا ہے جو افراد کو کسی ملک میں داخل ہونے اور مخصوص مدت تک رہ کر ملازمت تلاش کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ نوکری ملنے کے بعد عموماً ورک پرمٹ یا مستقل رہائش کے لیے درخواست دی جا سکتی ہے۔
1- جرمنی
جرمنی جاب سیکر ویزے کی مدت 6 ماہ ہے اور اس کے لئے عمر کی حد کم از کم 18 سال سے زیادہ لازمی ہے، اسکے ساتھ ہی اپنی فیلڈ کا جس فیلڈ میں آپ ملازمت چاہتے ہیں اس کا کم از کم 5 سال کا تجربہ ہونا لازمی ہے۔ اسپانسر لیٹر کے ساتھ آپ کی مالی حیثیت کے ثبوت کے لیے آپ کے اکاؤنٹ میں پانچ ہزار چھ سو چار یورو جوکہ پاکستانی تقریبا 18 لاکھ روپے آپ کے اکاؤنٹ میں ہونا لازمی ہیں۔
ضروری دستاویزات میں، درست پاسپورٹ، حالیہ پاسپورٹ سائز تصاویر، تعلیمی اسناد، رہائش کا ثبوت، مالی ثبوت، ہیلتھ انشورنس، آپ کا پورٹ فولیو یا سی وی، شناختی کارڈ یا پیدائش کا سرٹیفکیٹ۔
2- آسٹریا
آسٹریا جاب سیکر ویزا بہت اعلیٰ قابلیت کے حامل افراد کے لیے ہے۔ اور آسٹریا کے 100 پوائنٹ سسٹم میں کم از کم 70 پوائنٹس حاصل کرنا ضروری ہے۔
ضروری دستاویزات میں، درست پاسپورٹ، حالیہ پاسپورٹ سائز تصاویر، تعلیمی اسناد، رہائش کا ثبوت، مالی ثبوت، ہیلتھ انشورنس، شناختی کارڈ یا پیدائش کا سرٹیفکیٹ، تعلیمی اور تحقیقی کامیابیوں کے ثبوت ہونا ضروری ہیں۔
3- سویڈن
سویڈن میں جاب سیکر ویزا بہت اعلیٰ قابلیت کے حامل افراد کے لیے ہے، سویڈن رہائشی اجازت نامہ ہونا، ماسٹرز یا پی ایچ ڈی ڈگری مکمل شدہ، اور آسٹریا کے 100 پوائنٹ سسٹم میں کم از کم 70 پوائنٹس حاصل کرنا لازمی ہے۔ اس ویزے کی مدت 3 سے 9 ماہ ہوگی۔
ضروری دستاویزات میں، پاسپورٹ، حالیہ پاسپورٹ سائز تصاویر، تعلیمی اسناد، مالی خود کفالت کا ثبوت، ہیلتھ انشورنس، شناختی کارڈ یا پیدائش کا سرٹیفکیٹ، تعلیمی اور دیگر ضروری ثبوت ہونا ضروری ہیں۔
4- متحدہ عرب امارات (یو اے ای)
یو اے ای جاب سیکر ویزا کی مدت 60، 90 یا 120 دن ہے، اور ماہراور قابل اشخاص یعنی منیجرز، ایگزیکٹوز، ٹیکنیکل شعبہ جات کے لئے دروازے کھلے ہیں۔ اسکے علاوہ گزشتہ دو برس میں دنیا کی ٹاپ 500 یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل افراد بھی اس سے مستفید ہوسکیں گے۔
ضروری دستاویزات میں، درست پاسپورٹ، حالیہ پاسپورٹ سائز تصاویر، تصدیق شدہ ڈگری اور سرٹیفکیٹس ہونا لازمی ہیں۔
5- پرتگال
پرتگال میں جاب سیکر ویزے کی مدت 120 دن یا مزید توسیع 60 دن کی ممکن ہے۔ پرتگال کے ویزے کے لئے مکمل معلومات کے لیے پرتگال کے سفارتی پورٹل سے آپ مکمل معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔
ضروری دستاویزات میں،ویزا داخلہ فارم کے ساتھ درست پاسپورٹ، حالیہ پاسپورٹ سائز تصاویر، تعلیمی اسناد، مالی خود کفالت کا ثبوت، سفری ہیلتھ انشورنس،کریمنل ریکارڈ سرٹیفکیٹ ہونا ضروری ہیں۔
6- اسپین
اسپین کے لئے اسپین رہائشی اجازت نامہ برائے ملازمت یا کاروباری آغازکا لیٹر ہونا لازمی ہے۔ اسپین ویزے کی مدت 12 سے 24 ماہ ہے۔ اسکے ساتھ ہی آپ نے اسپین میں اعلیٰ تعلیم مکمل کی ہو یا یورپی تعلیمی معیار (لیول 6 یا اس سے زیادہ) پر ڈگری حاصل کی ہو۔
ضروری دستاویزات میں،ویزا داخلہ فارم کے ساتھ درست پاسپورٹ، حالیہ پاسپورٹ سائز تصاویر، اسپین کی تعلیمی اسناد، مالی استحکام کا ثبوت، ہیلتھ انشورنس کا ثبوت،اور مکمل شدہ EX01 فارم ہونا ضروری ہیں۔
7- ڈنمارک
ڈنمارک جاب سیکر ویزے کے لئے ڈنمارک جاب سیکر ویزہ پرمٹ ہونا چاہیے، ڈنمارک ویزے کی مدت 6 ماہ ہے۔ موجودہ ملازمت چھوٹنے کی صورت میں (دو دن کے اندر درخواست دینا لازم) ہے، یا ڈنمارک میں پی ایچ ڈی یا اعلیٰ تعلیم مکمل کرنے والے طلبہ اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
ضروری دستاویزات میں درست پاسپوٹ، ویزا فیس کی ادائیگی کا ثبوت، ملازمت سے برطرفی کا خط (ملازمین کے لیے)، بایومیٹرک ڈیٹا (فنگر پرنٹس اور تصویر) ہونا لازمی ہیں۔
جاب سیکر ویزے قانونی طریقے سے بیرون ملک ملازمت کے مواقع تلاش کرنے کا ایک بہترین راستہ فراہم کرتے ہیں۔ پاکستانی گریجویٹس، ہنر مند کارکنان اور تجربہ کار پیشہ ور افراد کو چاہیے کہ وہ ان مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں، ضروری دستاویزات مکمل طور پر تیار کریں اور ہر ملک کے تازہ ترین امیگریشن قوانین کو سرکاری ویب سائٹس سے چیک کریں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ضروری دستاویزات میں ہونا ضروری ہیں ہیلتھ انشورنس جاب سیکر ویزے جاب سیکر ویزا درست پاسپورٹ تعلیمی اسناد ویزے کی مدت ہونا لازمی لازمی ہے کے ساتھ کا ثبوت کے لئے کے لیے
پڑھیں:
نیب کیسز کی مرکزی اپیلوں اور ضمانت کی درخواستوں کی سماعت سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ جاری کردیاگیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیب کیسز کی مرکزی اپیلوں اور ضمانت کی درخواستوں کی سماعت سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ جاری کردیاگیا۔
نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ عدالتیں میڈیا کی پذیرائی یا عوامی مقبولیت کے کیلئے فیصلے نہیں کرسکتیں ،عدالت کا بنیادی فرض آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کرنا ہے،قانون سے ہٹ کردائرہ اختیار کو اختیار کرنا یافرض کر لینا عدالتی اصولوں کے منافی ہے،عدالت نہ غیرقانونی دائرہ اختیار استعمال کر سکتی ہے، نہ قانونی دائرہ اختیار سے دستبردار ہو سکتی ہے،دائرہ اختیار کا تعین صرف آئین اور قانون کرتے ہیں۔
سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 175کے تحت ہر عدالت صرف وہی دائرہ اختیار استعمال کرسکتی ہے جو آئین یا قانون نے دیا ہو، آئین اور قانون کی مقررہ حدود سے تجاوز اختیارات سے ناجاز تجاوز کے مترادف ہے،دائرہ اختیار کے بغیر دیا گیا فیصلہ کالعدم اورغیرموثر ہوتا ہے،دائرہ اختیار کے بغیر فیصلے کو رم نان جوڈائس کے اصول کی زد میں آتے ہیں،ہر عدالت اپنے آئینی اور قانونی دائرہ اختیار کی پابند ہے،وفاقی آئینی عدالت اور سپریم کورٹ کے دائرہ ہائے اختیار الگ الگ ہیں،وفاقی آئینی عدالت اور سپریم کورٹ کے اختیارات ایک دوسرے پر حاوی نہیں ،وفاقی آئینی عدالت اور سپریم کورٹ ایک دوسرے کے اختیار میں مداخلت بھی نہیں کر سکتے۔
اداکارہ روما مائیکل اداکار شان بیگ سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں
عدالت نے کہاکہ ایک ہی مقدمے پردو متوازی عدالتی دائرہ ہائے اختیار قانون میں قابل قبول نہیں،ایک ہی مقدمے میں ضمانت سپریم کورٹ اوراپیل وفاقی آئینی عدالت میں نہیں چل سکتی،جہاں قانون اپیل کا حق فراہم نہ کرے وہاں فریق اپنے پسند سے نیا قانونی راستہ اختیار نہیں کرسکتا، قانون فورم شاپنگ یعنی پسند کی عدالت منتخب کرنے کے رجحان کی اجازت نہیں دیتا، صرف فریقین کی خواہش یا رضا مندی سے عدالت دائرہ اختیار استعمال نہیں کرسکتی،عدالت فریقین کی منشاء یا خواہش پر لامحدود دائرہ اختیار استعمال نہیں کر سکتی۔
آپریشن العزم ؛مستونگ کے علاقہ کھڈکوچہ میں کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک
مزید :