کراچی: صندوق سے ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
---فائل فوٹو
کراچی میں ملیر غازی گوٹھ میں صندوق سے ملنے والی بزرگ خاتون کی لاش کی شناخت ہوگئی۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز ملیر سٹی کے غازی گوٹھ سے بزرگ خاتونن کی صندوق میں بند لاش برآمد ہوئی تھی۔
پولیس نے بتایا کہ خاتون کی شناخت صفیہ کے نام سے ہوئی ہے، جو لیاری چاکیواڑہ کی رہائشی اور غیرشادی شدہ تھیں۔
کراچی کورنگی مہران ٹاؤن سیکٹر جی 6 سے 20 سالہ.
پولیس کے مطابق مقتولہ پیر کے روز دوپہر 2 بجے گھر سے اکیلی نکلی تھی، مقتولہ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اسکا گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا۔
واقعہ کا مقدمہ ملیر سٹی تھانے میں سرکاری مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی، مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:شہر قائد کے علاقے آرام باغ پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق آرام باغ پولیس نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب حقانی چوک بلاسیس اسٹریٹ بھولو پہلوان کے اکھاڑے کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
مزید پڑھیں: کراچی، کلفٹن فیز ون میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت 30 سالہ محمد رضا عرف محمد رضوان ولد عبدالوہاب کے نام سے کی گئی ، گرفتار ملزم کے دو ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
گرفتار ملزم سے ایک پستول بمعہ گولیاں، دو چھینے گئے موبائل فون ، نقد رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار ملزم کا کرمنل ریکارڈ حاصل کر لیا، گرفتار ملزم کے خلاف بغدادی اور ملیر سٹی تھانے میں مجموعی طور پر 3 مقدمات درج ہیں جبکہ ملیر سٹی تھانے میں ملزم کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ اور ایکسپلوزو ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہیں۔