خیبر پختونخوا: آپریشنز، ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے واقعات میں 178 شہادتیں ہوئیں، پولیس رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف مختلف آپریشنز، ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے واقعات میں 178 شہادتیں ہوئی ہیں۔
جاری کردہ پولیس رپورٹس کے مطابق صوبے بھر میں رواں سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران مختلف واقعات میں 42 پولیس اہلکار شہید اور 53 زخمی ہوئے جبکہ رواں سال 68 شہری بھی شہید اور 166 زخمی ہوئے۔
رپورٹس کے مطابق 4 ماہ میں ایف سی کے 33 اور سیکیورٹی فورسز کے 27 جوان شہید ہوئے۔
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔
پولیس رپورٹ کے مطابق مختلف واقعات میں خاصہ دار فورس کے 8 اہلکار شہید جبکہ 8 زخمی ہوئے۔ لکی مروت میں سب سے زیادہ 7 اور بنوں میں 6 اہلکار شہید ہوئے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق رواں سال بنوں اور شمالی وزیرستان میں 10 افراد شہید جبکہ 38 افراد بھی زخمی ہوئے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: واقعات میں زخمی ہوئے کے مطابق
پڑھیں:
بنوں میں دہشت گردوں کا حملہ، ایس ایچ او اور کانسٹیبل زخمی
عبدالقیوم وزیر: خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں دہشت گردوں کے حملے میں ایس ایچ او وسیم سجاد اور ان کے گن مین کانسٹیبل حیات شدید زخمی ہوگئے
پولیس کے مطابق نامعلوم دہشت گردوں نے پولیس گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دونوں اہلکار زخمی ہوئے۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور زخمی اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر oسپتال (ڈی ایچ کیو) منتقل کیا گیا۔
2 بچوں کے دل کے علاج کے لیے بھارت جانے والی فیملی پاکستان واپس پہنچ گئی
ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جن کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
واضح رہے کہ 25 اپریل 2025 کو بھی بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران چھ دہشت گرد ہلاک اور چار زخمی کیے گئے تھے۔