دادو: پل پر مرمتی کام کے دوران 2 مزدور گر کر زخمی
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
فائل فوٹو
دادو میں پل پر مرمتی کام کے دوران دو مزدور گر کر زخمی ہوگئے ۔
دادو کے علاقے فریدہ آباد اور میہڑ کو ملانے والی پل پر مرمتی کام کے دوران 2 مزدور گر کر زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق دونوں مزدوروں کو زخمی حالت میں ٹی ایچ کیو اسپتال میہڑ منتقل کر دیا گیا ہے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں محنت کشوں کا دن آج منایا جا رہا ہے، ملک بھر میں آج عام تعطیل ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ زخمیوں کی شناخت خلیل احمد اور افتخار چوہدری کے ناموں سے ہوئی ہے۔
یادر ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں محنت کشوں کا دن آج منایا جا رہا ہے، جس وجہ سے ملک بھر میں آج عام تعطیل ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
یومِ مزدور محنت کشوں کی عظمت و وقار کے اعتراف کا دن ہے، کامران ٹیسوری
یومِ مزدور کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ محنت کا ہر قطرہ ترقی، خود انحصاری اور خوشحالی کی نوید ہے، سلام ان ہاتھوں کو جو ہماری زندگی آسان بناتے ہیں، ہر مزدور قابلِ فخر ہے، آئیں انہیں عزت اور سہولیات دیں۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے یوم مزدور کے موقع پر مزدوروں کو خراج تحسین پیش کیا۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے یومِ مزدور کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ یومِ مزدور محنت کشوں کی عظمت و وقار کے اعتراف کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلاحی انیشیٹیوز محنت کشوں کی خدمت کے عزم کا عملی مظہر ہیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ محنت کا ہر قطرہ ترقی، خود انحصاری اور خوشحالی کی نوید ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلام ان ہاتھوں کو جو ہماری زندگی آسان بناتے ہیں، ہر مزدور قابلِ فخر ہے، آئیں انہیں عزت اور سہولیات دیں۔