عالمی یوم مزدور کی حقیقت امریکی شہر شکاگو سے ابھری ہے، یہ 1886 کو یکم مئی کا واقعہ ہے جب شکاگو کے مزدور، سرمایہ داروں اور صنعتکاروں کی جانب سے استحصال پر سڑکوں پر نکل آئے لیکن اس دوران ان کے مطالبات سننے کی بجائے الٹا پولیس نے ان مزدوروں کے جلوس پر فائرنگ کر دی جس سے سینکڑوں مزدور جاں بحق ہو گئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے۔ عالمی یوم مزدور اس عزم کیساتھ منایا جا رہا ہے کہ مزدور کی حالت میں بہتری لانے میں کوئی کسر اُٹھا نہیں رکھی جائے گی، دیکھنا تو یہ بھی ہوگا کہ ہمارے جیسے ممالک میں مزدور کے حالات میں کوئی بہتری بھی آئی ہے یا نہیں۔ عالمی یوم مزدور کی حقیقت امریکی شہر شکاگو سے ابھری ہے، یہ 1886 کو یکم مئی کا واقعہ ہے جب شکاگو کے مزدور، سرمایہ داروں اور صنعتکاروں کی جانب سے استحصال پر سڑکوں پر نکل آئے لیکن اس دوران ان کے مطالبات سننے کی بجائے الٹا پولیس نے ان مزدوروں کے جلوس پر فائرنگ کر دی جس سے سینکڑوں مزدور جاں بحق ہو گئے تھے۔ یہی کافی نہیں تھا بلکہ اس جلوس کے دیگر گرفتار درجنوں مزدوروں کو تختہ دار پر لٹکا دیا۔ اس واقعہ کی یاد میں اور شکاگو کے محنت کشوں کیساتھ اظہاریکجہتی کیلئے دنیا بھر میں آج کے دن یکم مئی کو مزدوروں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس عالمی یوم مزدور کے منانے کا آغاز پاکستان میں 1973ء میں بانی پی پی پی ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں ہوا تھا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: عالمی یوم مزدور

پڑھیں:

بلتستان میں یوم تکبیر جوش خروش اور ملی جذبے سے منایا گیا

بلتستان ڈویژن کے مرکزی شہر سکردو میں یومِ تکبیر کی پہلی تقریب ایوانِ اقبال سکردو میں منعقد ہوئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ آج کا دن ہماری تاریخ کا ایک سنگِ میل ہے جب 28 مئی 1998ء کو چاغی کے پہاڑوں میں پانچ ایٹمی دھماکوں کے ذریعے پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر بنایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلتستان میں یوم تکبیر قومی جوش و جذبے اور ولولے کے ساتھ منایا گیا۔ اس دن کی مناسبت سے تقاریب اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا جن میں شہریوں کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔ بلتستان ڈویژن کے مرکزی شہر سکردو میں یومِ تکبیر کی پہلی تقریب ایوانِ اقبال سکردو میں منعقد ہوئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ آج کا دن ہماری تاریخ کا ایک سنگِ میل ہے جب 28 مئی 1998ء کو چاغی کے پہاڑوں میں پانچ ایٹمی دھماکوں کے ذریعے پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر بنایا گیا۔ ان دھماکوں نے نہ صرف بھارت کی عسکری برتری کے غرور کو خاک میں ملایا بلکہ جنوبی ایشیا میں طاقت کا توازن بھی قائم ہو گیا۔ مقررین کا مذید کہنا تھا کہ ہماری مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور قوم کا سرفخر کو بلند کیا۔ آج ہمیں اپنے سپاہیوں، شہداء اور غازیوں پر فخر ہے جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر وطن کا دفاع کیا۔ تقریب میں بلتی اور اردو زبان میں شعراء نے یومِ تکبیر کے حوالے سے اپنا تازہ کلام پیش کیا اور شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔

علاوہ ازیں ضلع گانچھے کے ہیڈکوارٹر خپلو میں بھی یومِ تکبیر کے موقع پر ایک پُروقار اور جوش و جذبے سے بھرپور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کا آغاز میونسپل آفس خپلو سے ہوا، جو مارچ کرتے ہوئے مین بازار تک پہنچی۔ ریلی میں سول سوسائٹی کے نمائندگان، علماء کرام، مختلف مکاتب فکر کے افراد اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے پاکستان زندہ باد، یومِ تکبیر مبارک اور ہم سب کا پاکستان اور پاکستان ہمیشہ زنداباد کے فلک شگاف نعرے لگا کر قومی یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ یومِ تکبیر کی تقریبات نے گلگت بلتستان میں حب الوطنی، قومی اتحاد اور دفاعِ وطن کے جذبے کو ایک بار پھر اجاگر کیا۔ شہریوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وطن کی سالمیت اور خودمختاری کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ طاس معاہدہ: بھارت کی متواتر خلاف ورزیاں، تیر کمان سے نکلنے سے پہلے دنیا کارروائی کرلے
  • بانی پی ٹی آئی پر کیسز کا ورلڈ ریکارڈ بنایا گیا: فیصل جاوید
  • آج کا دن پُرامن اور مستحکم دنیا کیلئے امن دستوں کے کردار کا اعتراف ہے: شہباز شریف
  • یوم تکبیر جوش و جذبے سے منایا گیا، ریلیاں، نوازشریف سمیت سیاسی رہنماؤں کی مبارکباد
  • یو این سمندروں پر تیسری عالمی کانفرنس میں ٹھوس اقدامات کے لیے پرعزم
  • بلتستان میں یوم تکبیر جوش خروش اور ملی جذبے سے منایا گیا
  • عزت دینے والی رب کی ذات ہے
  • دنیا مودی کے عالمی اصولوں کیخلاف نفرت انگیز بیان کا نوٹس لے، پاکستان
  • شیخوپورہ پیپرفیکٹری میں زہریلی گیس سے 4مزدورجاں بحق ، چھ کی حالت تشویشناک
  • شیخوپورہ، 4 مزدور کنویں میں دم گھٹنے سے جاں بحق