مزدور ہمارے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں: صدر مملکت
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والے محنت کش مرد و خواتین کی کاوشوں ، جدوجہد اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
عالمی یومِ مزدور کے موقع پر پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ یومِ مزدور دنیا بھر کے محنت کشوں کی اپنے حقوق اور وقار کے لئے جدوجہد کی یاد دلاتا ہے، ہم مزدوروں کی خودمختاری، منصفانہ اجرت، محفوظ ماحول اور سماجی تحفظ کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ مزدور اور محنت کش طبقہ ہماری معیشت اور قومی ترقی کا محرک ہے، مزدور ہمارے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر، صنعتوں، زراعت اور معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، ہمارے کارکن ہمارا فخر ہیں، ہماری قومی ترقی محنت کشوں کی محنت اور کردار کی مرہون منت ہے۔
بس سٹاپس پر پنکھوں، الیکٹرک واٹر کولر کی چوری کو روکنے کا نیا حل
آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ تیزی سے بدلتی دنیا میں نوجوانوں اور کارکنوں کے روشن مستقبل کیلئے انہیں ہنرمند بنانے پر توجہ دینا ہوگی، ہمیں اپنے کارکنوں اور نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے آراستہ کرنے کی ضرورت ہے، مزدوروں کی ہنرمندی کیلئے ایک جامع نظام تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک منصفانہ لیبر ماحول تشکیل دینے اور مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنا ہوگا، آئیے ملک میں بامعنی پالیسیوں، جامع ترقی اور ایک ایسا کلچر فروغ دیں جہاں ہر محنت کش کے کردار کا احترام کیا جائے۔
پاکستان ائیر فورس کی بروقت کارروائی،بھارتی رافیل طیارے راہ فرار اختیار کر گئے
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کرتے ہیں
پڑھیں:
گلگت بلتستان کے جشنِ آزادی کی تقریب میں صدرِ مملکت کی شرکت
’جیو نیوز‘ گریبصدر آصف علی زرداری گلگت بلتستان کے جشنِ آزادی کی تقریب میں شرکت کے لیے گلگت پہنچ گئے۔
گورنر اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے صدر آصف زرداری کا استقبال کیا۔
گورنر گلگت بلتستان نے صدر کو روایتی ٹوپی پہنائی۔ صدر آصف زرداری نے پریڈ کا معائنہ کیا۔