ترقی میں اہم کردار ادا کرنیوالے محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، آصف علی زرداری
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
صدر مملکت نے عالمی یومِ مزدور کے موقع پر پیغام میں کہا کہ یومِ مزدور دنیا بھر کے محنت کشوں کی اپنے حقوق اور وقار کے لئے جدوجہد کی یاد دلاتا ہے، ہم مزدوروں کی خودمختاری، منصفانہ اجرت، محفوظ ماحول اور سماجی تحفظ کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والے محنت کش مرد و خواتین کی کاوشوں، جدوجہد اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ مزدور کے موقع پر پیغام میں کہا کہ یومِ مزدور دنیا بھر کے محنت کشوں کی اپنے حقوق اور وقار کے لئے جدوجہد کی یاد دلاتا ہے، ہم مزدوروں کی خودمختاری، منصفانہ اجرت، محفوظ ماحول اور سماجی تحفظ کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ مزدور اور محنت کش طبقہ ہماری معیشت اور قومی ترقی کا محرک ہے، مزدور ہمارے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر، صنعتوں، زراعت اور معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، ہمارے کارکن ہمارا فخر ہیں، ہماری قومی ترقی محنت کشوں کی محنت اور کردار کی مرہون منت ہے۔
آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ تیزی سے بدلتی دنیا میں نوجوانوں اور کارکنوں کے روشن مستقبل کیلئے انہیں ہنرمند بنانے پر توجہ دینا ہوگی، ہمیں اپنے کارکنوں اور نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے آراستہ کرنے کی ضرورت ہے، مزدوروں کی ہنرمندی کیلئے ایک جامع نظام تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک منصفانہ لیبر ماحول تشکیل دینے اور مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنا ہوگا، آئیے ملک میں بامعنی پالیسیوں، جامع ترقی اور ایک ایسا کلچر فروغ دیں جہاں ہر محنت کش کے کردار کا احترام کیا جائے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مزدوروں کی علی زرداری صدر مملکت کرتے ہیں کہا کہ
پڑھیں:
وزیر داخلہ محسن نقوی کا کامیاب انٹیلی جنس آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین
سٹی 42: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تربت میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا
وزیرداخلہ محسن نقوی نے آپریشن کے نتیجے میں 3 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی ، محسن نقوی نے کہا سکیورٹی فورسز نے بروقت کاروائی کرکے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ سکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی پوری قوم معترف ہے۔ بلوچستان میں قیام امن کیلئے پوری قوم سکیورٹی فورسزکے ساتھ کھڑی ہے۔
2 بچوں کے دل کے علاج کے لیے بھارت جانے والی فیملی پاکستان واپس پہنچ گئی