دنیا بھر کے تمام مزدور پیشہ افراد کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں؛ بیرسٹر سلطان محمود
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
سٹی 42 : صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمودچوہدری یکم مئی اپنے حقوق کے لیے جانیں نچھاور کرنے والے محنت کشوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔
یکم مئی کو محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمودچوہدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت مزدوروں اور محنت کشوں کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی اور اُن کا وقار بھی برقراررکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن ملک کی معاشی ترقی کے لیے مزدوروں اور محنت کشوں کی اہمیت کا اعتراف ہے۔
بس سٹاپس پر پنکھوں، الیکٹرک واٹر کولر کی چوری کو روکنے کا نیا حل
بیرسٹر سلطان محمودچوہدری نے کہا کہ ہمارا مذہب سماجی انصاف اور لوگوں کے حقوق کے احترام کے اصولوں پر زور دیتا ہے۔ دنیا بھر کے تمام مزدور پیشہ افراد کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ1886ء میں شکاگو کے مزدورں نے اپنے حقوق کے لئے آواز بلند کرکے انہیں اپنی جرات اور تنظیم پروان چڑھانے کا شعوردیا۔قربانی اور اس تحریک میں محنت کی قدر واحترام کا تصور ایک روح کی حیثیت رکھتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس دن ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ ہم قومی ترقی کیلئے نیک نیتی سے کام کریں گے۔
پاکستان ائیر فورس کی بروقت کارروائی،بھارتی رافیل طیارے راہ فرار اختیار کر گئے
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
پی ٹی آئی کے تمام سیاسی قیدیوں کی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی؛بیرسٹر سیف
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام سیاسی قیدیوں کی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی۔
روزنامہ جنگ کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی اور یاسمین راشد پی ٹی آئی کا قیمتی اثاثہ ہیں، دونوں بزرگ ہیں اور بیمار بھی ہیں مگر ان کے خلاف حکومت کی فسطائیت ختم نہیں ہو رہی۔
بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ بیماری کے باوجود بھی دونوں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف اور مریم نواز کو ایک دن اس فسطائیت کا جواب دینا ہو گا۔
بلال مقصود نے سوشل میڈیا پر کراچی کے پارک میں موجود مردہ کوؤں کی ویڈیو شیئر کردی، یہ ماجرا کیا ہے؟
مزید :